کمپنی کے خبریں اور ٹریڈنگ شیڈول – OctaFX بروکر
Back

ملائیشیا کے پسماندہ اور پناہ گزین طلباء کی امتحانی فیس کی ادائیگی

آئیڈیاز اکیڈمی ایک متبادل تعلیمی سینٹر ہے جو کوالالمپور میں طلباء کو سستی سکینڈری آن لائن تعلیم اور آف لائن کلاسز کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ سینٹر ان پسماندہ اور پناہ گزین طلباء کو تعلیمی خدمات فراہم کرتا ہے جو سرکاری اسکولوں میں داخلہ لینے اور پرائیویٹ تعلیم حاصل کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔ 

پچھلے سال ہم نے آئیڈیاز اکیڈمی کے بنیادی تعلیمی پروگرام کیمبرج IGCSE کے موسم سرما کے امتحانی سیشن کو اسپانسر کیا۔ دنیا بھر کی یونیورسٹیاں اور آجر کیمبرج کے نصاب کو تسلیم کرتے ہیں جس سے تعلیم مکمل کرنے والے طلباء کو اپنا پسندیدہ کیریئر بنانے کے مواقع ملتے ہیں۔

تمام طلباء نے کامیابی سے امتحانات پاس کیے اور 24 فروری کو ہونے والی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ہمارے مقرر اور ماہر گیرو ازرول نے حوصلہ افزائی سے بھرپور تقریر کی، بعد ازاں ہم نے آئیڈیاز اکیڈمی کے طلباء اور اساتذہ کو تحفے میں ٹیکنیکل ایکوئپمنٹ دیا۔ 

آئیڈیاز اکیڈمی کے ساتھ یہ ہمارا پہلا مشترکہ منصوبہ ہے جسے ہم مستقبل میں بھی جاری رکھنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں اپنی پارٹنرشپ کے اگلے ممکنہ اقدامات پر بات چیت کر رہے ہیں۔ مستقبل میں مزید ایسے منصوبوں کی تفصیلات کے لیے ہمارے ساتھ رہیں۔

چیریٹی

ٹریڈنگ شیڈول کی تبدیلیاں: ایسٹر کی چھٹیاں

گُڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے موقع پر کئی انسٹرومنٹس کا ٹریڈنگ شیڈول تبدیل ہو گا۔
مزید پڑھیں Previous

نائیجیریا کو شدید سیلاب سے بحالی میں مدد

ہم نے نائیجیریا میں شدید سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہونے اور ہزاروں مکانات کو نقصان پہنچنے کے بعد ہنگامی بنیاد پر امداد فراہم کی، کسانوں کی مدد کی اور انامبرا ریاست میں ایک اسکول کی تزئین و آرائش میں مدد کی۔
مزید پڑھیں Next