رمضان چیریٹی: SOS چلڈرنز ویلجز پاکستان کی معاونت کرتے ہوئے
رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران، ہم نے ان لوگوں کے لئے رقم اکٹھی کرنے کے لئے ایک خیراتی ایونٹ چلایا تھا جنہیں مدد کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں، ہم نے SOS چلڈرنز ویلجز پاکستان کو اپنی مدد کی پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ تنظیم یتیم یا لاوارث بچوں کو مدد اور پناہ فراہم کرتی ہے اس کے علاوہ ان بچوں کو بھی جن کے والدین مختلف طرح کی وجوہات کی بنا پر ان کا خیال رکھنے سے قاصر ہیں۔ آپ کی ٹریڈنگ کی سرگرمی کا شکریہ، ہم اس عظیم کارخیر کے لئے 2,100 امریکی ڈالر جمع کرنے اور عطیہ دینے کے قابل تھے۔
ہم نے جولائی کے اختتام پر عطیہ دیا اور اب ہمیں SOS چلڈرزن ویلجز پاکستان کے آپریشنز مینیجر عبداللہ فیض کی جانب سے شکریہ کا پیغام ملا ہے۔ پیسے کو دفتری فرنیچر اور الیکٹرانک سامان خریدنے کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ OctaFX میں، ہم مخلصانہ طور پر امید رکھتے ہیں کہ یہ اسعظیم کارخیر میں مدد کرے گا جس کے لئے یہ تنظیم وقف ہے۔
اس سال، ہم نے اپنی رمضان چیریٹی مہم کا آغاز کیا، اچھے اعمال کے لئے رقوم جمع کیں۔ کئی ممالک میں ہم نے اس مہینے ٹریڈ کی جانیوالی ہر لاٹ کے بدلے 0.10 ڈالر کا عطیہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے کلائنٹس کی مشغولیت نے ہر ملک میں عطیہ کی رقم طے کی ہے، لہذا ہم یہ دیکھ کر خوش تھے کہ اس ایونٹ کے دوران آپ نے کتنا فعال رہ کر ٹریڈ کیا ہے۔ ہم اپنے کلائنٹس کے لئے مزید چیریٹی ایونٹ منعقد کرنے اور زیادہ دلچسپ سرگرمیاں پیش کرنے کے منتظر ہیں۔