1. آپ کے لیے ہمارا عزم
Octa Markets LTD خود مختار جزیرہ موالی، کوموروس یونین میں انکارپوریٹڈ ہے، جس کا کاروباری شناختی نمبر HY00623410 ہے۔ اس نے ایک بین الاقوامی بروکریج اور کلیئرنگ ہاؤس لائسنس نمبر T2023320 حاصل کیا ہے، اور اسے موالی انٹرنیشنل سروسز اتھارٹی کے ذریعہ منضبط رکھا جاتا ہے (جسے آگے چل کر ’کمپنی‘ کہا جائے گا)۔ ہم اپنے کلائنٹس اور دیگر فریقین ثالث کے بارے میں اپنے پاس موجود ذاتی معلومات کی رازداری اور پرائیویسی کو برقرار رکھنے کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ یہ پرائیویسی پالیسی بیان کرتی ہے کہ ہم آپ کی فراہم کردہ ذاتی معلومات کو کیسے اسٹور، منظم، اور محفوظ رکھتے ہیں۔ ہماری ویب سائٹ کا وزٹ کر کے اور ہماری خدمات کو استعمال کر کے، آپ اس پالیسی سے اتفاق ظاہر کر رہے ہیں۔ اس پالیسی پر وقتاً فوقتاً مناسبیت برقرار رکھنے کے لیے نظر ثانی کی جائے گی تا کہ یہ آپریشنز، طریقہ کار، اور قابل اطلاق قوانین میں تبدیلیوں کا جواب دے سکے۔ تمام محفوظ کردہ معلومات حالیہ پالیسی کے اپ ڈیٹ کے مطابق منظم کی جائیں گی۔
2. ذاتی معلومات کی جمع آوری اور پراسیسنگ
ہم مندرجہ ذیل ڈیٹا جمع، اسٹور، پراسس، اور استعمال کرتے ہیں:
- وہ معلومات جو کہ آپ ہماری ویب سائٹ پر فارم پُر کر کے فراہم کرتے ہیں، جیسا کہ اکاؤنٹ کھولنے کے لیے رجسٹریشن، ہماری ویب سائٹ کا استعمال، ہماری سروسز کو سبسکرائب کرنا، یا مواد پوسٹ کرنا
- ہماری خط و کتابت کا ریکارڈ اگر آپ ہم سے رابطہ کرتے ہیں یا سروے کا جواب دیتے ہیں
- کسی بھی آرڈر یا لین دین (ماضی کے یا دیگر) کی تفصیلات جو کہ آپ نے ہماری ویب سائٹ کے ذریعے کیے ہیں
- آپ کی ہماری ویب سائٹ پر وزٹ کی تفصیلات بشمول ٹریفک ڈیٹا، لوکیشن ڈیٹا، ویب لاگز، اور دیگر کمیونیکیشن ڈیٹا، چاہے وہ ہمارے اپنے مقاصد کے لیے ضروری ہو یا آپ کی رسائی کی گئی وسائل کی درخواست پر ہو، مگر ان تک محدود نہیں
- آپ کے کمپیوٹر کے متعلق معلومات جیسا کہ IP ایڈریس، آپریٹنگ سسٹم، اور براؤزر کی قسم سسٹم ایڈمنسٹریشن اور ہمارے مشتہرین کو مجموعی معلومات کی رپورٹنگ کے لیے اکٹھی کی جاتی ہیں۔ یہ ڈیٹا کسی فرد کی شناخت نہیں کرتا ہے
- ذاتی معلومات جو مختلف دستاویزات یا ان کی نقول میں شامل ہیں، جیسا کہ پاسپورٹس، شناختی کارڈز، ڈرائیور لائسنسز، ایڈریس کے ثبوت (جیسا کہ یوٹیلیٹی بلز)، آمدنی کے ثبوت (جیسا کہ پے سلپس یا ٹیکس ریٹرنز)، کریڈٹ چیکس، دولت کے ثبوت، ٹیکس شناختی نمبرز، بینک اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹس، اور ای-والٹ اور کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات
- آپ کا نام، صارف نام، یا دیگر شناخت کنندگان، عنوان، پیدائش کی تاریخ، جگہ، صنف، رہائشی ملک، اور شہریت
- رابطہ معلومات بشمول بلنگ ایڈریسز، ڈیلیوری ایڈریسز، ای میل ایڈریسز، اور ٹیلی فون نمبرز۔
3. ہم کس طرح کوکیز استعمال کرتے ہیں
جب آپ ہماری ویب سائٹ استعمال کرتے ہیں تو، ہم آپ کو اپنی ویب سائٹ کے دیگر صارفین سے ممیز کرنے کے لیے کوکیز استعمال کرتے ہیں۔ ان کوکیز کا استعمال ہمیں آپ کو متعلقہ اور موثر تجربہ فراہم کرنے، آپ کی ترجیحات کے مطابق تجربے کو ذاتی بنانے، اور عمومی طور پر سائٹ کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔
4. ہم ڈیٹا کو کیسے استعمال کرتے ہیں
ہم درج ذیل طریقوں سے اسٹور شدہ صارف ڈیٹا کو استعمال کرتے ہیں:
- یہ یقینی بنانے کے لیے کہ ہماری ویب سائٹ کا مواد آپ کے لیے موثر طور پر پیش کیا جائے
- آپ کو وہ پراڈکٹس اور سروسز فراہم کرنے کے لیے جن کی آپ نے ہم سے درخواست کی ہو یا جب آپ نے ان پراڈکٹس اور سروسز کے بارے میں رابطہ کیے جانے کی اجازت دی ہو جو آپ کے لئے دلچسپ ہوسکتی ہیں
- آپ کو فراہم کی جانے والی پراڈکٹس اور سروسز کا انتظام کرنے کے لیے
- آپ کو ہماری سروسز اور متعلقہ امور میں تبدیلیوں کے بارے میں بطور کلائنٹ اپ ڈیٹ کرنے کے لیے
- کسی بھی معاہدے سے پیدا ہونے والی ہماری ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے جو آپ اور ہمارے درمیان ہے۔
ہم آپ کا ڈیٹا استعمال کرسکتے ہیں یا منتخب شدہ فریقین ثالث فریقوں کو آپ کا ڈیٹا استعمال کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں تاکہ آپ کو پراڈکٹس اور سروسز کے بارے میں معلومات فراہم کی جا سکیں جو آپ کے لئے دلچسپی پیدا کرسکتی ہوں، اور ہم یا مذکورہ فریقین ای میل کے ذریعے آپ سے رابطہ کریں گے۔
5. ہم معلومات کو کس کو ظاہر کرتے ہیں
متعلقہ پراڈکٹس اور سروسز اور حساس ڈیٹا پر پابندیوں کے مطابق ذاتی معلومات افشاء کی جا سکتی ہیں:
- ہمارے بزنس کے ممکنہ پیش رو جانشینوں کو
- فریق ثالث کے مشیران، کانٹریکٹرز، یا دیگر سروس پرووائیڈرز کو جو ہمیں سروسز (بشمول IT سپورٹ سروسز مگر صرف انہی تک محدود نہیں) فراہم کرتے ہوئے آپ کی ذاتی معلومات تک رسائی پا سکتے ہیں
- کوئی ایسا ادارہ یا فرد جو آپ کے متبادل کے طور پر کردار ادا کر رہا ہو اور آپ اسے معلومات فراہم کرنے کے لیے ہم سے درخواست کریں، بشمول آپ کے فائننشل ایڈوائزر، بروکر، وکیل، یا اکاؤنٹنٹ
- فریقین ثالث کو کہ جب ٹرانزیکشن پراسیس کرنے یا آپ کی درخواست کردہ سروسز فراہم کرنے کے لیے ایسا کرنا ضروری ہو
- ٹریڈ ریپوزیٹری یا مماثل کو
- ہماری اینٹیٹیز کو جو کہ Octa کے ایک گروپ کا حصہ ہوں
- بینکس کو (جب وہ آپ کی ادائیگیوں کے بعد اضافی معلومات کی درخواست کریں)
- کریڈٹ فراہم کنندگان، عدالتوں، ٹربیونلز، اور ریگولیٹری اتھارٹیز کو قانونی اور انضباطی تقاضوں کے جواب میں یا دیگر سرکاری ایجنسیوں کو، جیسا کہ اتفاق کیا جائے یا مجاز قانون کے مطابق
- ہم جن علاقوں میں آپریٹ کرتے ہیں ان میں سے کسی بھی علاقے میں ہمارے کسی بھی کاروباری مقصد کے حوالے سے ہماری معاونت کرنے والے یا ہمیں مشورے دینے والے آڈیٹرز، کانٹریکٹرز، یا آڈٹ کرنے والے دیگر ایڈوائزرز کو
- آپ کی درخواست پر یا آپ کی رضامندی کے ساتھ ایسے فریقین کو جن کا ذکر نہیں کیا گیا ہے
- جیسا کہ قانون میں درخواست کی گئی ہو یا اگر ہمیں باضابطہ درخواست موصول ہوئی ہو۔
6. آپ کی ذاتی معلومات کے متعلق حقوق
ہم آپ کی جو ذاتی معلومات اسٹور کرتے ہیں آپ کو اس کی ایک کاپی حاصل کرنے اور ہماری کسی بھی غلطی کے متعلق نشاندہی کرنے کا حق بھی حاصل ہے۔ درخواست کرنے کے لیے، براہ مہربانی ہمیں لکھیں، اپنی شناخت کی تصدیق کریں اور آگاہ کریں کہ آپ کو کون سی معلومات درکار ہیں۔ ہم اس درخواست کی تصدیق کرنے اور درخواست کردہ کسی بھی مواد کو تلاش کرنے، بازیافت کرنے، جائزہ لینے، اور کاپی کرنے کی لاگت کو پورا کرنے کے لیے ایک انتظامی فیس وصول کر سکتے ہیں۔
ہم 7 سالوں کی مدت کے لیے ذاتی ڈیٹا برقرار رکھتے ہیں، جب تک کہ قابل اطلاق قانون یا انضباطی ذمہ داریوں کے ذریعے اس کی ضرورت نہ ہو۔ اس مدت کے بعد، یہ ڈیٹا محفوظ طریقے سے حذف یا گمنام کر دیا جائے گا جب تک کہ ہمارے پاس اس کو زیادہ دیر تک برقرار رکھنے کی کوئی قانونی بنیاد موجود نہ ہو۔
7. حفاظتی اقدامات
ہم ذاتی معلومات کو محفوظ کمپیوٹر اسٹوریج کی سہولیات اور کاغذ پر مبنی فائلش اور دیگر ریکارڈز کے امتزاج میں رکھتے ہیں اور ہم اپنے پاس موجود ذاتی معلومات کو غلط استعمال، نقصان، غیر مجاز رسائی، ترمیم، یا افشاء سے بچانے کے لیے اقدامات کرتے ہیں۔
ہم معلومات تک رسائی کو صرف متعلقہ ملازمین یا شراکت داروں تک محدود رکھتے ہیں جنہیں ہماری سروسز فعال بنانے کے لیے معلومات کو جاننے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم آپ کے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ ڈیٹا کو اپنے پاس یا اسٹور نہیں رکھتے ہیں۔ ہمارے پاس آپ کی معلومات کی حفاظت اور استعمال کے بارے میں طریقہ کار موجود ہیں، مثال کے طور پر، ہمارے ایفلییٹس اور ملازمین کو آپ کی معلومات کی رازداری کو برقرار رکھنے کی درخواست کرنے کے ذریعے۔
ہم آپ کی ذاتی معلومات کو ضرورت سے زیادہ دیر تک نہیں رکھیں گے۔ کئی معاملات میں، معلومات کو کافی عرصے تک رکھنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ تاہم، جب ہم سمجھتے ہیں کہ معلومات کی مزید ضرورت نہیں ہے، تو ہم آپ کی شناحت کو حذف کر دیں گے، یا ہم ریکارڈز کو محفوظ طریقے سے تلف کر دیں گے۔
جبکہ ہم اپنے صارفین کی ذاتی معلومات کی حفاظت کے تمام معقول اقدامات کرتے ہیں، ہم کسی بھی ذاتی ڈیٹا کی انٹرنیٹ کے ذریعے آپ کی طرف سے یا آ پ کو منتقل کرتے وقت کی حفاظت یا سلامتی کی ضمانت نہیں دے سکتے ہیں۔
8. آپ کی رضامندی
ہمیں کوئی بھی ذاتی معلومات (بشمول، بغیر کسی محدودیت کے، آپ کی اکاؤنٹ کی تفصیلات) جمع کروا کر، آپ اس پالیسی میں مقرر کردہ معلومات کے استعمال پر رضامندی دیتے ہیں۔ ہم اس پرائیویسی پالیسی میں ترمیم یا تبدیلی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، اور اگر ہم ایسا کرتے ہیں، تو ہم اپنی سائٹ پر تبدیلیوں کو پوسٹ کریں گے۔ جب آپ ہمیں معلومات جمع کرائیں تو پرائیویسی پالیسی کو چیک کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ ہماری سائٹ کا استعمال کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ ایسی کسی بھی نوع کی تبدیلیوں سے اتفاق کرتے ہیں۔
9. ذاتی معلومات اور دیگر سائٹس
ہم دیگر سائٹس کی پرائیویسی پالیسیوں اور طریقہ کار کے ذمہ دار نہیں ہیں، یہاں تک کہ اگر آپ نے ہماری سائٹ سے لنکس استعمال کر کے کسی فریق ثالث کی ویب سائٹ کا وزٹ کیا ہو۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ ہر ویب سائٹ کی پالیسی چیک کریں جس کا آپ وزٹ کرتے ہیں اور اگر آپ کو کوئی خدشات یا سوالات ہوں تو اس سائٹ کے مالک یا آپریٹر سے رابطہ کریں۔
10. ترامیم
ہم کسی بھی وقت اور اپنی صوابدید پر اس پالیسی کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ وقتاً فوقتاً اس پالیسی کو پڑھیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کے پاس ہمیشہ تازہ ترین معلومات ہوں کہ آپ کا ذاتی ڈیٹا کس طرح پراسس کیا جا رہا ہے۔
11. کیسے ہم سے رابطہ کریں
اگر آپ کے اس پالیسی کے متعلق کوئی سوالات ہوں، اپنی معلومات تک رسائی یا تبدیلی چاہتے ہوں، یا ہماری سائٹ پر سیکیورٹی کے متعلق کوئی شکایت یا سوال ہو تو، آپ ہماری سائٹ پر ظاہر کردہ ای میل ایڈریس پر ہمیں ای میل کر سکتے ہیں۔
آپ کے متعلق ہمارے پاس جو ذاتی معلومات ہیں ان کا درست اور تازہ ترین رہنا ضروری ہے۔ براہ مہربانی اپنے ذاتی ڈیٹا میں کسی بھی تبدیلی سے ہمیں آگاہ کریں۔