1. کلیدی معلومات
1.1. Uni Fin Invest ایک انوسٹمنٹ ڈیلر ہے (زیر تحریر کے علاوہ فُل سروس ڈیلر) جس کو ماریشس میں فنانشل سروسز کمیشن ('FSC') کے ذریعے لائسنس نمبر GB21027161 کے تحت منضبط کیا جاتا ہے (اس کے بعد اسے 'کمپنی' کہا جائے گا)۔
1.2. یہ رسک ڈسکلوژر آپ کو وہ معلومات فراہم کرنے کے لیے تشکیل دیا کیا گیا ہے جس کی آپ کو یہ تعین کرنے کے لیے ضرورت ہے کہ آیا ہماری پروڈکٹس سے وابستہ خطرات، حقوق، اور ذمہ داریوں کی وضاحت کر کے ہم جو پراڈکٹس پیش کرتے ہیں وہ آپ کے ذاتی مقاصد، مالیاتی صورت حال اور ضروریات کے لیے موزوں ہیں یا نہیں۔
2. خطرے کی تنبیہ اور غور کرنے کی اہم باتیں
2.1. کانٹریکٹس فار ڈیفرنس (اس کے بعد 'CFD' کہا جائے گا) تمام سرمایہ کاروں کے لیے موزوں نہیں ہیں اور ان میں نمایاں خسارے کے خطرے کے ساتھ منافع کے امکانات بھی شامل ہیں۔ معاہدے کے بنیادی اثاثے کی قیمت میں حرکات (جیسا کہ فارن ایکسچینج ریٹس، کموڈٹی پرائسز، یا انڈائسز) عالمی اوریجن کے مختلف غیر متوقع عوامل سے متاثر ہوتی ہیں۔ آپ کی ٹریڈنگ کی سرگرمیوں سے زیادہ سے زیادہ ممکنہ نقصان آپ کے اکاؤنٹ کے بیلنس کے برابر ہوتا ہے۔
2.2. CFDs کو قیاس آرائی پر مبنی اثاثے تصور کیا جاتا ہے جو کہ بہت زیادہ لیورج شدہ ہوتے ہیں اور دیگر سرمایہ کاری کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ خطرات رکھتے ہیں۔ آپ کو CFD اثاثوں میں اس وقت تک سرمایہ کاری نہیں کرنی چاہیے جب تک کہ آپ ان کی نوعیت کو نہ سمجھیں اور خطرات سے مطمئن نہ ہوں۔
2.3. کرنسی پیئرز، ایکویٹی انڈائسز، میٹلز، کموڈٹیز، اور دیگر بنیادی اثاثوں کی CFD ٹریڈنگ (اس نوٹس میں 'ٹرانزیکشن' کہا جاتا ہے) آپ کے سرمائے کے لیے بہت زیادہ خطرہ رکھتا ہے۔ آپ کو اس قسم کی سرمایہ کاری میں مشغول نہیں ہونا چاہیے جب تک کہ آپ اس ٹرانزیکشن کی نوعیت جس میں آپ داخل ہو رہے ہیں اور ممکنہ نقصان کے خطرے کی حقیقی حد کو پوری طرح سے نہیں سمجھتے ہوں۔ آپ کا منافع اور نقصان ان بنیادی اثاثوں کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے مختلف ہو گا جس پر آپ کا لین دین مبنی ہے۔
2.4. CFD ٹریڈنگ میں شامل ہونے سے قبل، احتیاط سے غور کریں کہ آیا آپ کے حالات، مالیاتی وسائل، اور سرمایہ کاری کے مقاصد کی روشنی میں ایسے سرمایہ کاری کے انسٹرومنٹس آپ کے لیے موزوں ہیں یا نہیں۔ اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ آیا اس قسم کی سرمایہ کاری میں مشغول ہونا ہے، آپ کو درج ذیل سے آگاہ ہونا چاہیے:
2.4.1. لیورج۔ لیورج کا زیادہ ہونا اس قسم کے ٹرانزیکشن کا ایک خاص فیچر ہے۔ لہذا، بنیادی اثاثے کی قیمت میں نسبتاً چھوٹی حرکت آپ کی ٹرانزیکشن پر غیر متناسب اثر ڈال سکتی ہے۔ اگر بنیادی مارکیٹ کی نقل و حرکت آپ کے حق میں ہو تو، آپ کو ایک اچھا منافع حاصل ہو سکتا ہے، مگر مارکیٹ کی اتنی ہی چھوٹی حرکت کے نتیجے میں آپ کے پورے اکاؤنٹ بیلنس کے برابر فوری نقصان ہو سکتا ہے۔ اگر آپ مارجینیٹڈ CFD ٹریڈنگ میں مشغول ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں تو، آپ کو اس حد تک خطرے کو قبول کرنا ہوگا۔
ہم آپ کو اپنی پوزیشن(ز) برقرار رکھنے کے لیے مختصر نوٹس پر نمایاں اضافی مارجن ڈیپازٹ کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ اگر آپ مطلوبہ وقت کے اندر اس طرح کے اضافی فنڈز فراہم نہیں کرتے ہیں تو، آپ کی پوزیشن(ز) خسارے پر بند ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کو ہماری پراڈکٹس کے متعلق کوئی شک ہو تو، آپ کو آزادانہ پیشہ ورانہ مشورہ لینا چاہیے۔
2.4.2. مارجینٹڈ CFDs۔ مارجن شدہ CFD ٹرانزیکشن کا مقصد بنیادی اثاثہ یا انڈیکس کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے حوالے سے منافع کو محفوظ کرنا یا خسارے سے بچنا ہے۔ ہماری سرگرمیوں کے تناظر میں، بنیادی اثاثہ ایک سیکیورٹیز انڈیکس، دو کرنسیز کے مابین ایکسچینج ریٹ، یا gold، چاندی، تیل، یا دیگر سرمایہ کاریوں پر CFDs ہو سکتا ہے۔ یہ ہر CFD ٹرانزیکشن کی ایک واضح شرط ہے:
- نہ تو آپ اور نہ ہی ہم بنیادی اثاثے کو بائے کرنے، سیل کرنے، ہولڈ کرنے، ڈیلیور کرنے، یا حاصل کرنے کے لیے کوئی دلچسپی یا حق حاصل کرتے ہیں
- ایسی متعلقہ ادائیگیاں کرنے اور وصول کرنے کے لیے CFD ٹرانزیکشن کے تحت ہر فریق کے حقوق اور ذمہ داریوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
2.4.4. پوزیشن مانیٹرنگ۔ اپنے اکاؤنٹ کی نگرانی کرنا آپ کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ اگر اکاؤنٹ کی نیٹ ویلیو (نقد مع رواں منافع جات تفریق رواں نقصانات) مطلوبہ مارجن سے نیچے آجائے تو، ہم موجودہ مارکیٹ پرائس پر آپ کی چند یا تمام ٹریڈز بند کر سکتے ہیں۔ یہ یقینی بنانا آپ کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ میں ہر وقت کافی رقم موجود ہو۔
2.4.5. مارکیٹ رسک۔ مارجن شدہ CFD ٹریڈنگ بنیادی مالیاتی پراڈکٹس کی قیمتوں کی نقل و حرکت پر انحصار کرتی ہے۔ اس لیے آپ کو بنیادی اثاثے رکھنے کے لیے ملتے جلتے مگر بڑھے ہوئے خطرات کا سامنا ہوتا ہے۔ بعض معاملات میں، خطرات زیادہ ہوں گے۔
اسٹاپ لاس آرڈر تخلیق کرنا آپ کے نقصان کو محدود کر سکتا ہے مگر ایسا ہونے کی گارنٹی نہیں ہے کیونکہ بعض حالات میں آپ کا نقصان زیادہ ہو سکتا ہے۔ سلیپج اس وقت ہوتی ہے جب اسٹاپ لاس آرڈر کی قطعی قیمت پر نہیں بھرا جاتا ہے، مگر زیادہ یا کم قیمت پر سلپ ہو جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ خاص بنیادی اثاثہ یا انڈیکس ایک خاص مدت کے لیے غیر معمولی طور پر غیر مستحکم ہو گیا ہو۔ جب ایسا ہوتا ہے تو، ہو سکتا ہے کہ اسٹاپ لاس موثر نہ ہو اور آپ کی پوزیشن موجودہ بنیادی اثاثہ قیمت پر بند ہو جائے گی۔
گیپنگ اس وقت ہوتی ہے جب کوئی خاص مارکیٹ نمایاں طور پر جست لگاتی ہے، جس کے نتیجے میں آپ کا اسٹاپ لاس مِس ہو جاتا ہے اور آپ کی ٹریڈ مطلوبہ سے کہیں زیادہ یا کم قیمت پر بند ہوتی ہے۔ اس کے مطابق، جب مارکیٹ کے غیر مستحکم ماحول میں آپ کی اوپن پوزیشن ہوتی ہے تو، آپ کو ان ایونٹس کے ممکنہ اثرات کو سمجھنا چاہیے، کیونکہ آپ کو اگلی دستیاب بنیادی ایسٹ پرائس پر شامل کیا جا سکتا ہے۔
ٹریڈنگ کے مخصوص حالات کے تحت، کسی پوزیشن کو ختم کرنا مشکل یا ناممکن ہو سکتا ہے۔ یہ قیمت کی تیز رفتار حرکت کے وقت ہو سکتا ہے اگر قیمت ایک ٹریڈنگ سیشن میں اس حد تک بڑھ جائے یا گر جائے کہ ٹریڈنگ محدود یا معطل ہو جائے۔
مارکیٹ کے کھلنے اور بند ہونے کے اوقات میں اور اعلانات سے قبل، مارکیٹ اسپریڈ کافی حد تک بڑھ سکتا ہے۔ نتیجتاً، آپ کو یقینی بنانا چاہیے کہ آپ کے اکاؤنٹ میں اس صورت حال سے نبرد آزما ہونے کے لیے کافی رقم موجود ہو۔
2.4.6. کریڈٹ۔ آپ کو کوئی کریڈٹ نہیں دیا جاتا ہے۔ نہ ہی ویری ایشن مارجن کریڈٹ ایلوکیشن ہوتی ہے، اور نہ ہی ابتدائی مارجن کریڈٹ ایلوکیشن کریڈٹ کی سہولت تشکیل دیتا ہے۔
2.4.7. کاؤنٹرپارٹی رسک۔ ہم آپ کی تمام ٹریڈز کی کاؤنٹرپارٹی ہیں۔ ہماری پراڈکٹس میں سے کوئی بھی ایکسچینج پر مندرج نہیں ہے، اور نہ ہی کوئی حقوق، فوائد، یا ذمہ داریاں کسی اور کو منتقل کی جا سکتی ہیں۔ جب کہ ہم آپ کو بہترین ایگزیکیوشن فراہم کرنے اور معقول طریقے سے اور ہمارے شائع شدہ کسٹمر معاہدے کے مطابق عمل کرنے کی اپنی ذمہ داری نبھاتے ہیں، ہمارے ساتھ آپ کے اکاؤنٹ پر کھولے گئے مارجن شدہ CFDs کو ہماری قیمتوں اور شرائط و ضوابط کی بنیاد پر ہمارے ساتھ بند کیا جانا چاہیے کہ جس کے متعلق ہمارے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔
2.4.8. سیگریگیٹڈ اکاؤنٹس۔ کمپنی کو فنانشل سروسز ایکٹ 2007 کے ضوابط کے مطابق سیگریگیٹڈ ٹرسٹ اکاؤنٹس میں کلائنٹ کے فنڈز رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے، مگر ایسا کرنا مکمل تحفظ کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔ جب کہ ہم اپنے بینکوں کی قرض کی اہلیت کی بغور نگرانی کرتے ہیں اور انہیں مضبوطی اور استحکام کی بنیاد پر منتخب کرتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ خطرے سے پاک ہیں۔ اگر آپ ضمانت کے طور پر کمپنی کے پاس ڈیپازٹ کراتے ہیں تو، آپ کو کمپنی سے معلوم کرنا چاہیے کہ آپ کی ضمانت کے ساتھ کس طرح نمٹا جائے گا۔
2.4.9. مالیاتی خدمات کے حقِ معاوضہ کی اسکیم۔ بطور ایک FSC ریگولیٹڈ فرم، کمپنی کے ساتھ آپ کی ٹریڈنگ ماریشس کے قوانین کے تحت کسی کلائنٹ کمپنسیشن اسکیم کے تحت نہیں آتی ہے۔
2.4.10. ٹیکس۔ آپ یہ خطرہ مول لیتے ہیں کہ آپ کی ٹریڈز اور کوئی بھی متعلقہ منافع جات ٹیکس کے تابع ہوسکتے ہیں۔ آپ اپنی ٹریڈز کے سلسلے میں تمام ٹیکسوں اور اسٹیمپ ڈیوٹی کے ذمہ دار ہیں۔ ہم کلائنٹس کو کوئی ٹیکس سے متعلق مشورہ فراہم نہیں کرتے ہیں، اور آپ اپنے ٹیکس کے معاملات کے خود ذمہ دار ہیں۔
CFD ٹرانزیکشن میں داخل ہونے سے قبل آپ کو مالیاتی، قانونی، ٹیکس، اور دیگر پیشہ ورانہ مشورہ حاصل کرنا چاہیے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ آپ کے مقاصد، ضروریات اور حالات کے لیے موزوں ہوں۔ CFD ٹرانزیکشنز کے ٹیکس کے نتائج پیچیدہ ہو سکتے ہیں اور ہر ایک کے مالیاتی حالات کے لیے مختلف ہوں گے۔ اس طرح کے لین دین میں داخل ہونے سے قبل اپنے ٹیکس مشیر سے مشورہ کیا جانا چاہیے۔
2.4.11. کمیشن اور اسپریڈز۔ کمپنی کے ساتھ ٹریڈنگ کرنے سے قبل آپ کو تمام کمیشنز اور دیگر چارجز کی تفصیلات حاصل کرنی چاہئیں جن کے لیے آپ ذمہ دار ہوں گے۔ جہاں رقم کی شرائط میں چارجز کا اظہار نہیں کیا جاتا ہے (جیسے کہ بِڈ آفر اسپریڈ)، آپ کو اس بات کی ٹھیک سے وضاحت حاصل کرنی چاہیے کہ مخصوص رقم کی شرائط میں اس طرح کے چارجز کا کیا مطلب ہو سکتا ہے۔ جب کمیشن شرح فی صد کے طور پر وصول کیا جاتا ہے تو، یہ عموماً معاہدے کی کُل قیمت کے شرح فیصد کے طور پر ہوگا، نہ ہی کہ صرف آپ کی ابتدائی ادائیگی کی شرح فیصد کے طور پر۔
آپ کی ٹریڈز کی بعض اقسام کے حوالے سے آپ کو مالیاتی اخراجات ادا کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہیں۔ اس طرح کے اخراجات کا مجموعہ آپ کی ٹریڈز پر کسی بھی منافع سے زائد ہو سکتا ہے یا ان نقصانات کو بڑھا سکتا ہے جو آپ کو اپنی ٹریڈ پر ہو سکتے ہیں۔
2.5. ہم یہ بھی تجویز کرتے ہیں کہ آپ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے آزادانہ مشورہ لیں کہ یہ پراڈکٹس آپ کے مخصوص مالیاتی مقاصد، ضروریات اور حالات کے لیے موزوں ہوں۔ اس خطرے کے انکشاف میں کسی بھی شے کو CFDs یا کسی دیگر مالیاتی انسٹرومنٹس کی ٹریڈنگ کی سفارش نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ ہم CFDs کی سرمایہ کاری کی کارکردگی یا ان کے بنیادی اثاثوں کی سرمایہ کاری کی کارکردگی کی ضمانت نہیں دیتے ہیں۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کی کارکردگی کا کوئی اشارہ یا ضمانت نہیں ہے۔ اس خطرے کے انکشاف میں مثالوں کا استعمال محض مثال دیے جانے کے مقاصد کے لیے فراہم کیا گیا ہے اور یہ ہمارے افعال یا عزم یا سرمایہ کار کے ذاتی حالات کی عکاسی نہیں ہے۔
2.6. ماریشس سے باہر کسی بھی دائرہ اختیار میں اس رسک ڈسکلوژر کی ڈسٹریبیوشن (الیکٹرانک یا دیگر صورت میں) قانون کے ذریعے محدود ہوسکتی ہے۔ اس خطرے کے انکشاف کے زیر اثر آنے والے افراد کو ایسی کسی پابندی کے متعلق مشورہ لینا چاہیے اور ان پر نگاہ رکھنی چاہیے۔ اس خطرے کے انکشاف میں معلومات کسی بھی ایسے ملک یا دائرہ اختیار کے رہائشیوں کے لیے نہیں دی گئی ہیں جہاں اس طرح کی ڈسٹری بیوشن یا استعمال مقامی قانون یا قانون سازی کے خلاف ہو گا۔
2.7. براہ مہربانی نوٹ کریں کہ، اس خطرے کے انکشاف اور قابل اطلاق قانون سازیوں، قواعد و ضوابط کے درمیان کسی تضاد کی صورت میں، مؤخر الذکر کو فوقیت حاصل رہے گی۔