STP/ECN ٹریڈنگ کیا ہے
یہ ایک بروکر کا بزنس ماڈل ہے جس میں کلائنٹس کے آرڈر براہ راست ایک یا متعدد لیکویڈیٹی پرووائیڈرز کو بھیجے جاتے ہیں تاکہ وہ انھیں انجام تک پہنچا سکیں۔ لیکویڈیٹی فراہم کرنے والوں میں کمپنیاں ، بینک یا مالیاتی ادارے شامل ہیں جو مالیاتی انسٹرومنٹ یا کموڈیٹی میں بائے اور سیل (buy and sale) پرائس دونوں کا حوالہ دیتے ہیں۔
عام طور پر بروکر کے جتنے زیادہ لیکویڈیٹی فراہم کرنے والے ہوتے ہیں ، اس کے کلائنٹس کے لیے ایگزیکیوشن اتنی بہتر ہوتی ہے (زیادہ سے زیادہ لیکویڈیٹی دستیاب ہوتی ہے جس کا مطلب ہے کم پرائس سلپیج)۔ ایک حقیقی STP (سٹریٹ تھرو پروسیسنگ) بروکر وہ ہوتا ہے جو آرڈر کو اپنے پاس نہیں رکھتا، بلکہ اپنے کلائنٹ اور حقیقی مارکیٹ کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہوئے آرڈر کو لیکویڈیٹی پرووائیڈرز کو بھیج دیتا ہے۔
کیا آپ کو بار بار آرڈر پلیس کرنا پڑے گا؟
نہیں ، ایسا نہیں ہے ۔ کوئی بھی بروکر جو آپ سے دوبارہ آرڈر لیتا ہے وہ ایک ڈیلنگ ڈیسک بروکر ہے۔ جب بھی ٹریڈ کے دوسری طرف ڈیلر (چاہے وہ انسان ہو یا خودکار) اگزیکیوشن میں تاخیر/ ڈیلے سیٹ کرتا ہے اور اس دوران قیمت تبدیل ہو جاتی ہے تو اسے دوبارہ آرڈر لینے کی ضرورت پڑتی ہے۔ لہذا بروکر آپ کا آرڈر اوپن نہیں کر سکتا اور آپ کو یہ پیغام بھیجتا ہے کہ قیمت میں تبدیلی آگئی ہے۔ یعنی ری-کوٹ / آرڈر دوبارہ پلیس کریں۔ عام طور پر نئی قیمت اس پرائس سے مختلف ہوتی ہے جس کی آپ نے درخواست کی تھی (خاص طور پر جب مارکیٹ میں میں وولیٹیلیٹی زیادہ ہو)۔ دوبارہ آرڈر کرنا اکثر کلائنٹ کے لیے بہتر نہیں ہوتا۔ Octa آپ سے دوبارہ آرڈر نہیں لیتا کیونکہ ہمارے پاس انسانی یا خودکار ، کسی قسم کا ڈیلنگ ڈیسک نہیں ہے (ایک ایسا سافٹویئر جسے عام طور پر ورچوئل ڈیلر، خودکار/ آٹومیٹک ڈیلر وغیرہ کہا جاتا ہے)۔
کیا میں سکیلپ کر سکتا ہوں؟ کیا آپ کو خبروں کی ٹریڈنگ کی اجازت ہے؟
جی، آپ کر سکتے ہیں. کچھ بروکرز کے برعکس جو سکیلپنگ پر پابندی عائد کرتے ہیں ، Octa سکیلپرز کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ڈیلنگ ڈیسک بروکرز کلائنٹ کے ٹریڈ کا دوسرا رخ اپنے پاس رکھتے ہیں ، اور اس بات کا فیصلہ کرتے ہیں کہ کسی بھی لمحے میں کلائنٹ کی مجموعی نیٹ پوزیشن کو ہیج کرنا ہے یا چلانا ہے۔ لہذا مومینٹم سکیلپنگ جیسے ٹریڈنگ سٹائل ڈیلنگ ڈیسک بروکرز کے لیے کلائنٹ کو مینیج کرنا مشکل بنا دیتے ہیں، خاص طور پر کیونکہ سکیلپرز عام طور پر ٹریڈ کو نسبتاً جلدی اوپن اور کلوز کرتے ہیں۔
ڈیل ڈیسک بروکروں کے لیے ایک اور ممکنہ مسئلہ یہ ہے کہ سکیلپرز مصروف اوقات میں ایک ساتھ بہت ساری درخواستیں بھیجتے ہیں ۔ مثلاً اہم معاشی اعداد و شمار کے اجراء کے دوران ، جسے عام طور پر ایک خاص ٹریڈنگ سائز سے زیادہ ہونے پر انفرادی طور پر سنبھالا جاتا ہے اور اس کی وجہ سے کلائنٹس کے لیے ری-کوٹس کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
Octa ڈیلنگ ڈیسک بروکر نہیں ہے۔ اس کی بجائے، تمام ٹریڈز ہمارے لیکویڈیٹی پرووائیڈرز کو بھیجے جاتے ہیں۔ ہمیں ٹریڈ کے لیے جتنے زیادہ آرڈر موصول ہوتے ہیں، ہمارے لیے اتنا بہتر ہے کیونکہ ٹریڈ کے حجم کی بنیاد پر کمیشن ملتا ہے۔
ہم کیسے جان سکتے ہیں کہ آیا ہمارا بروکر ڈیلنگ ڈیسک ہے یا نہیں؟
اس بات کی نشاندھی ان باتوں سے کی جا سکتی ہے:
- اسکیلپنگ ، نیوز ٹریڈنگ ، یا اسی طرح کی کچھ دوسری حکمت عملیوں کی براہ راست یا بالواسطہ ممانعت
- مقررہ پھیلاؤ/ سپریڈ
- نام نہاد "گارنٹیڈ" سٹاپ آرڈرز
- ری-کوٹ کا امکان
اگر آپ کا ان میں سے کسی سے سامنا ہوتا ہے تو ، بروکر کے ڈیلنگ ڈیسک بروکر ہونے کا کافی امکان ہے ڈیلنگ ڈیسک بروکرز (جنھیں "مارکیٹ میکرز" بھی کہا جاتا ہے) بنیادی مارکیٹ کی بنیاد پر اپنی مارکیٹ تیار کرتے ہیں۔ Octaجیسے NDD (نو ڈیسک ڈیلنگ) ٹریڈر اور اصل مارکیٹ کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں اور ایک واضح اور شفاف کمیشن وصول کرتے ہیں۔
ڈیلنگ ڈیسک بروکر کیسے کماتے ہیں؟
وہ ایسی ٹریڈز جو ہیج نہیں ہوئیں ان میں کلائنٹ کے نقصانات اور گین کا مجموعی فرق کماتے ہیں۔ عام طور پر ڈیلنگ ڈیسک بروکرز ایک مخصوص مارکیٹ میں کلائنٹ کی خریدوفروخت کے دو طرفہ بہاؤ کا تجربہ کرتے ہیں۔ ڈیلنگ ڈیسک بروکرز کو کسی مخصوص وقت میں بہاؤ کی نیٹ پوزیشن کو مینیج کرنا ہوگا، چاہے وہ لمبی ہو یا چھوٹی۔ یہ بروکر پر منحصر ہے کہ ٹریڈ کا کچھ حصہ حقیقی مارکیٹ میں ہیج کر دیے اور ٹریڈ کا بقیہ حصہ اپنے رسک کی حد تک اوپن چھوڑ دیتے ہیں۔
Octa پیسے کیسے کماتا ہے؟ Octa کو منافع بخش ٹریڈرز کی ضرورت ہے؟ کیوں؟
Octa اپنے لیکویڈیٹی پرووائیڈرز سے ہر ٹرانزیکشن کے لیے کمیشن وصول کرتا ہے۔
ہم دنیا بھر میں لیکویڈیٹی پرووائیڈرز کی ایک وسیع رینج سے اپنی لیکویڈیٹی وصول کرتے ہیں۔ ہمارا سسٹم ہمارے کلائنٹس کو براہ راست ہمارے لیکویڈیٹی پرووائیڈرز کی بہترین مجموعی قیمتیں پیش کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جب آپ ایک نیا آرڈر اوپن کرتے ہیں تو آپ کو ہمارے لیکویڈیٹی پرووائیڈرز کی طرف سے دستیاب ہونے والی بہترین بڈ (یا آسک) پرائس ملتی ہے اور جو سپریڈ آپ ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر دیکھتے ہیں اس میں ہمارا کمیشن بھی پہلے سے شامل۔ہوتا ہے۔ اس لیے ہم۔چاہتے ہیں کہ آپ زیادہ سے زیادہ ٹریڈنگ کریں اور بطور کلائنٹ ہمارے ساتھ رہیں۔ لہذا یہ ہمارے مفاد میں ہے کہ آپ کی ٹریڈنگ ہر ممکن حد تک منافع بخش ہو۔
آپ کے کوئی ری-کوٹس نہیں ہیں۔ کیوں؟
سیدھے سادے الفاظ میں ، ہم آپ سے ری-کوٹ نہیں لیتے کیوں کہ ہمیں کوٹس (یعنی قیمتیں جو آپ اپنے ٹریڈنگ سوفٹ ویئر میں دیکھتے ہیں) درج کرنے سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔ آرڈر اس وقت بھرا جاتا ہے جب ہمارے لیکویڈیٹی پرووائیڈرز میں سے کسی ایک سے قیمت دستیاب ہو۔ تاہم ، یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ہم اس کی ضمانت نہیں لیتے کہ آپ کا آرڈر بالکل مطلوبہ قیمت پر ہی پُر کیا جائے گا۔ ہمارے سسٹم کو اسے کسی دوسرے لیکویڈیٹی پرووائیڈر کی انگلی بہترین قیمت سے پر کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ لیکن پھر بھی آپ سے ری-کوٹ نہیں لیا جائے گا، کیونکہ ہم آپ کے منافع بخش ٹریڈنگ میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔
کیا لیکویڈیٹی پرووائیڈرز میرے آرڈرز دیکھ سکتے ہیں؟
نہیں ، وہ نہیں دیکھ سکتے۔ ان کے نقطہ نظر سے انہیں صرف ایک گاہک نظر آتا ہے ، یعنی ، Octa ۔ آپ ہر صورت میں ان کے ساتھ گمنام رہتے ہیں۔
چارٹ میری حدود سے گزرا لیکن میرا آرڈر اوپن نہیں ہوا۔ کیا ہو رہا ہے؟
یہ ایک امکان ہے ، اور عام طور پر ایک مقررہ وقت میں لیکویڈیٹی کی کمی کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر ، متعدد کلائنٹس ایک اہم خبر کے آنے سے پہلے مارکیٹ میں سیل کے حد آرڈر دیتے ہیں جس کی مجموعی مقدار 1000 لاٹ ہے۔ جب خبر جاری کی جاتی ہے تو ، مارکیٹ میں +50 پپس بڑھ جاتے ہیں جب کہ چارٹ ان تمام آرڈرز کی قیمت سے ٹکرا جاتا ہے اور کل 1000 لاٹوں کی قیمت کے بہت سے آرڈر اوپن کرنے کی الیکٹرانک طور پر درخواست کی جاتی ہے۔ یہ ہوسکتا ہے کہ اس قیمت پر اور اس وقت پر لیکویڈیٹی پرووائیڈرز سے صرف 200 لاٹ دستیاب ہوں۔ اس معاملے میں ، 1000 میں سے پہلی 200 لاٹوں کو پُر کیا جائے گا ، جبکہ باقی 800 تک پُر نہیں کی جاسکیں گی (کوئی لیکویڈیٹی دستیاب نہیں) اور یہ اس وقت تک زیر التوا/ پینڈنگ رہے گی جب تک کہ قیمت اس کی سطح پر یا اس سے آگے نہیں چلی جاتی۔
کیا آپ ایکسپرٹ ایڈوائزر (EA’S) کی اجازت دیتے ہیں؟
بالکل تمام ایکسپرٹ ایڈوائزر (EA) خوش آئند ہیں۔
سلپیج کیا ہے اور کیوں ہوتا ہے؟
سلپیج آرڈر اوپن کرنے کی ایک معمولی قیمت کی نقل و حرکت ہے جو لیکویڈیٹی کی کمی کا نتیجہ ہے (جب یہ پہلے ہی دوسرے ٹریڈرز کے آرڈرز لے چکے ہوں)۔ یہ مارکیٹ کے وقفوں کے دوران بھی ہوسکتا ہے۔
سلپیج آرڈر کی ایگزیکیوشن پرائس کا فرق ہے جو لیکویڈیٹی کی غیر موجودگی یا رفتار کی کمی کا نتیجہ ہوسکتا ہے (دوسرے ٹریڈرز وہاں آپ سے پہلے پہنچ گئے) ۔ یہ مارکیٹ کی قیمتوں میں فرق کے سبب بھی ہوسکتا ہے۔
یہ سمجھنا ضروری ہے کہ Octa اس بات کی ضمانت نہیں دیتا ہے کہ آپ کا آرڈر بالکل مطلوبہ قیمت پر ہی پُر کیا جائے گا۔ ہمارا سسٹم سلپیج کی صورت میں لیکویڈیٹی پرووائیڈرز سے دستیاب ہونے والی اگلی بہترین قیمت سے آرڈر پر کرتا ہے۔
لہذا ان خبروں کے اوقات میں یہ ممکن ہے کہ آپ کی درخواست کردہ قیمت پر لیکویڈیٹی دستیاب نہ ہو۔ مثال کے طور پر آپ 5 لاٹ کا بائے آرڈر EURUSD میں اوپن کرنا چاہتے ہیں، اس کی قیمت 1.30000 ہے۔ اب ، ہم اس معاملے میں مندرجہ بالا بنیادی مثال کے ساتھ مندرجہ ذیل لیکویڈیٹی دیکھ سکتے ہیں۔
پرووائیڈر 1: قیمت 1.30010 ہے ، 20 لاٹس دستیاب ہیں
پرووائیڈر 2: قیمت 1.30005 ہے ، 5 لاٹس دستیاب ہیں
پرووائیڈر 3: قیمت 1.30000 ہے ، 1 لاٹ دستیاب ہے
اس معاملے میں آپ کا آرڈر پرووائیڈر 2 سے پورا ہوگا ، کیوں کہ اس کے پاس آپ کے آرڈر کو بھرنے کے لیے بہترین قیمت ہے اور کافی لیکویڈیٹی ہے۔ اور اوپن پرائس 1.30050 ہوگی ، جو آپ کی درخواست کردہ قیمت سے 0.5 pips دور ہے۔ لیکن ، ایک بار پھر ، آپ کے آرڈر کا ری-کوٹ نہیں کیا جائے گا ، کیونکہ ہم آپ کی منافع بخش ٹریڈنگ میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔
آپ سٹاپ آرڈرز کی گارنٹی کیوں نہیں دیتے؟
حقیقی مارکیٹ میں "گارنٹیڈ اسٹاپ" جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔ وہ ڈیلنگ ڈیسک بروکرز پیش کرتے ہیں جو بنیادی مارکیٹ کی بنیاد پر مصنوعی مارکیٹ تیار کرتے ہیں۔ کیونکہ ڈیلنگ ڈیسک بروکرز کلائنٹس کے مقابلے میں نیٹ کلائنٹ پوزیشن کو بطور اندرون ملک ٹریڈ کے تناسب سے چلاتے ہیں اور مارکیٹ بھی اندرون ملک کی ہوتی ہے لہذا ان کے پاس سٹاپس (stops) میں زیادہ لچک ہوتی ہے۔ گارنٹیڈ سٹاپس عام طور پر کلائنٹ ایگزیکیوشن کے وقت خود سیٹ کرتا ہے، اسے شاذونادر ہی تبدیل کیا جا سکتا ہے اور ابتدائی ٹریڈ میں داخل۔ہونے کے لیے اضافی سپریڈ چارج کیا جا سکتا ہے۔
اصل مارکیٹ میں کسی بھی سٹاپ آرڈر کو اس وقت تک زیر التوا تصور کیا جاتا ہے جب تک کہ اس کی قیمت تک نہیں پہنچ جاتے۔ اس کے بعد یہ آرڈر ایک لیکویڈیٹی پرووائیڈر کو پیش کیا جاتا ہے جس میں سلپیج شامل ہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی، اس کا انحصار لیکویڈیٹی کے میسر ہونے پر ہے۔ لہذا اصلی مارکیٹ میں سٹاپ آرڈرز کی "ضمانت" دینا ناممکن ہے۔