رسک مینجمنٹ

15 Mar, 2016 2-منٹ کا مطالعہ

رسک مینجمنٹ ، جسے منی مینجمنٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، سے مراد خطرے کو کم کرنے کے لئے استعمال ہونے والی متعدد ٹریڈنگ تکنیک ہے۔ مختلف عوامل سے متاثر ہونے کی وجہ سے ، کرنسی کی شرح کبھی کبھار کافی حد تک غیر مستحکم/ وولاٹائل ہوسکتی ہے ، اس لیے قیمت میں بہت زیادہ اتار چڑھاؤ کے وقت آپ کے اکاؤنٹ کی حفاظت کرنا ٹریڈنگ سٹریٹیجی کا ایک لازمی حصہ ہے۔

منی مینجمنٹ کا بنیادی تصور یہ ہے کہ کسی بھی ٹریڈ پر ذاتی فنڈز کا 1-2 فیصد سے زیادہ کا خطرہ مول نہ لیں۔ یہ اصول رسک کو بہت حد تک کم کرسکتا ہے: کئی ٹریڈز میں ناکام ہونے کے باوجود آپ اپنا زیادہ تر اکاؤنٹ بیلنس برقرار رکھ سکتے ہیں، بشرطیکہ آپ ابتدائی ڈپازٹ پر صرف ٪1 رسک لیتے ہیں۔

رسک ٹو ریوارڈ ریشو/ رسک اور ریوارڈ کا تناسب کسی ٹریڈ کے لیے اس رقم کے مقابلے میں جو آپ ہار رہے ہیں ممکنہ منافع کی نشاندہی کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، جب آپ 300USD کا ممکنہ منافع حاصل کرنے کے لیے کسی پوزیشن پر 100USD کا رسک لیتے ہیں تو رسک ٹو ریوارڈ ریشو 1:3 ہو گی۔

1:2 کو سب سے کم مقصود تناسب سمجھا جاتا ہے کیونکہ بریک ایون رہنے کے لیے صرف ایک تہائی پوزیشن کا منافع بخش ہونا ضروری ہے۔ 

ممکنہ منافع اور نقصان کو سٹاپ لاس (stop loss) اور ٹیک پرافٹ (take profit) کے لیول کے ذریعے بیان کیا جا سکتا ہے۔ 

سٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ قیمت کے ایک خاص پہلے سے واضح کیے گئے لیول پر پہنچنے پر پوزیشن کو کلوز کرنے کے آرڈرز ہیں۔ سٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ کے لیولز کی متعدد ٹیکنیکل انالیسس ٹولز کے ذریعے شناخت کی جا سکتی ہے۔

  •  سپورٹ اور ریزسٹینس: شارٹ (short) پوزیشن کے لیے سٹاپ لاس کو اکثر ریزسٹینس لیول سے بالکل اوپر رکھا جاتا ہے جبکہ لانگ (long) پوزیشن میں سٹاپ لاس سپورٹ لیول سے تھوڑا سا نیچے رکھا جاتا ہے۔ 
  •  ٹرینڈ لائنز اور چینلز: سٹاپ لاس کی قیمت کو عام طور پر چینل سے باہر، ٹرینڈ لائن کے اوپر یا نیچے رکھا جاتا ہے۔

تصور کرتے ہیں کہ آپ نے EURUSD کے 1 لاٹ کا بائے آرڈر 1.12097 پر اوپن کیا ہے۔ 1:2 کی رسک ٹو ریوارڈ ریشو/ تناسب حاصل کرنے کے لیے آپ سٹاپ لاس کے لیول کو (2 پپس) 1.12077 پر اور ٹیک پرافٹ لیول کو 1.12137 (4 پپس) پر سیٹ کر سکتے ہیں۔ اس طرح 20 ڈالر کا رسک لے کر آپ 40 ڈالر کا منافع کما سکتے ہیں۔ آپ کے ابتدائی ڈپازٹ پر منحصر ہے کہ جب تک آپ کا رسک آپ کے ذاتی فنڈز سے ٪2-1 سے کم۔رہتا ہے تب تک آپ SL/TP کے لیول کو مزید دور سیٹ کر سکتے ہیں۔

یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ ہر ایک پپ (pip) کی قیمت ٹریڈنگ ٹول اور آپ کی پوزیشن کے حجم پر منحصر ہوتی ہے۔ آپ کو سپریڈز اینڈ کنڈیشنز (spreads and conditions) پیج پر فی 1 لاٹ پپ کی قیمت مل جائے گی یا آپ یہاں اسے آسانی سے کیلکولیٹ کر سکتے ہیں۔

جب بھی قیمت سازگار سمت میں بڑھتی ہے تو آپ سٹاپ لاس کے لیول کو خود بخود (خودکار/ آٹومیٹک طریقے سے) ایڈجسٹ کرنے کے لیے ٹریلنگ سٹاپ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ رسک کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ آخر کار پہلے سے حاصل شدہ منافع کو لاک کر سکتا ہے۔

تاہم ، یاد رکھیں کہ نہ تو سٹاپ لاس اور نہ ہی ٹیک پرافٹ کی ضمانت دی جائے: جب مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ہو (وولاٹائل ہو) یا قیمت کے فرق کے دوران آپ کا آرڈر توقع سے مختلف قیمت پر عمل میں لایا جا سکتا ہے۔

یہاں آپ مارکیٹ کی وولیٹیلیٹی پر اثر انداز ہونے والے واقعات اور انڈیکیٹرز کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

Octa کے ساتھ ایک پیشہ ور ٹریڈر بنیں

ایک اکاؤنٹ بنائیں اور ابھی مشق کرنا شروع کریں۔

Octa