فلیگ پیٹرن:  شناخت کیسے کریں اور  ٹریڈنگ کے لیے اسے کیسے  استعمال کریں

تکنیکی تجزیوں میں  فلیگ ایک ایسا  چارٹ پیٹرن ہوتا ہے جسے آپ ٹرینڈ کے تسلسل کی  پیشگوئی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ آرٹیکل آپ کی رہنمائی کرے گا کہ   پرائس چارٹ پر  فلیگ کی  شناخت کیسے کرنی ہے اور آپ کو کون سی ٹریڈنگ حکمتِ عملی کا استعمال کرنا چاہیے۔

  • پڑھنے کا وقت: 4 منٹ
  • اپ ڈیٹ شدہ: 22/03/2024

ہمارے اختراعی ٹریڈنگ پلیٹ فارم OctaTrader کے ساتھ ٹریڈ کریں اور آسانی سے سیکھیں

مارکیٹ کی تازہ خبریں، ماہرانہ بصیرتیں، اور بائٹ سائز تعلیمی مواد حاصل کریں Space میں، جو آپ کی ذاتی فیڈ ہے اور تمام OctaTrader اکاؤنٹس پر مفت دستیاب ہے۔ تمام ضروری تکنیکی تجزیہ کے ٹولز کے ساتھ ایک ٹچ میں ٹریڈ کی بصیرتوں کو اپلائی کریں۔

OctaTrader آزمائیں

فلیگ پیٹرن کیا ہے؟

فلیگ عام طور پر مضبوط مارکیٹ ٹرینڈ کے دوران وجود میں آتا ہے۔ یہ پیٹرن ٹرینڈ (یا بذاتِ خود فلیگ) کے نتیجے میں شارپ پرائس موومنٹ (یا فلیگ پول) اور شارٹ-رینج-باؤنڈ موومنٹ پر مشتمل ہوتا ہے۔ اسی لیے فلیگ کو فلیگ اور پول پیٹرن بھی کہتے ہیں۔

فلیگز اَپ ورڈ اور ڈاؤن ورڈ دونوں ٹرینڈز پر بن سکتا ہے۔ اگر فلیگ اَپ ورڈ (بلش) ٹرینڈ پر بنتا ہے تو اسے بلش فلیگ پیٹرن کہتے ہیں۔ اگر یہ ڈاؤن ورڈ (بیئرش) ٹرینڈ پر بنتا ہے تو اسے بیئرش فلیگ پیٹرن یا انورٹڈ فلیگ پیٹرن کہتے ہیں۔

فلیگ پیٹرن کیا ظاہر کرتے ہیں؟

ایک درست فلیگ یہ ظاہر کرتا ہے کہ عمومی ٹرینڈ ممکنہ طور پر حالیہ سمت میں گامزن رہے گا۔ جب بلش ٹرینڈ بنتا ہے تو ٹرینڈ اَپ ورڈ جانا جاری رکھ سکتا ہے۔ اگر بیئرش فلیگ آتا ہے تو یہ ٹرینڈ ممکنہ طور پر جلد ہی نیچے جانے یا ڈاؤن ورڈ موومنٹ کو جاری رکھے گا۔

فلیگ اور پول چارٹ پیٹرن انتہائی قابلِ اعتبار جاری پیٹرنز میں سے ایک ہے۔ یہ تمام ٹائم فریمز اور ہر قسم کے انسٹرومنٹ بشمول فاریکس پیئرز، اسٹاکس اور کرپٹو کے لیے کارآمد ہے۔ تاہم، غلطیوں اور غیر ضروری خساروں سے بچنے کے لیے آپ کو چاہیے کہ اس کی شناخت اور تصدیق کو سیکھ لیں۔

آپ فلیگ پیٹرن کی شناخت کیسے کرتے ہیں؟

بُل فیلگ پیٹرن کی تلاش کے لیے قیمت میں یک دم تیزی کا انتظار کریں۔ جب یہ معمولی سی نیچے کی طرف آئے تو فلیگ کی باڈی کے دو متوازی لائنز کے درمیان فٹ ہونے پر نظر رکھیں۔ جیسے ہی قیمت اوپری لائن سے اوپر جائے تو ممکنہ طور پر یہ اوپر جانا جاری رکھے گی اور پیٹرن کو مکمل کرے گی۔

بیئرش فلیگ اور پول پیٹرن کی تلاش کے لیے قیمت میں یک دم کمی پر نظر رکھیں۔ جب قیمت بڑھ کر معمولی سی اوپر کی طرف دو متوازی لائنز کے درمیان چلی جائے تو اس پر نظر رکھیں۔ جیسے ہی قیمت زیریں لائن سے نیچے جائے تو ممکنہ طور پر یہ نیچے جانا جاری رکھے گی اور ریورس فلیگ پیٹرن کو مکمل کرے گی۔

ایک درست فلیگ عموماً پانچ سے بیس پرائس بارز تک موجود رہتا ہے اور اس کی باڈی پول سے چھوٹی رہتی ہے۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ فلیگ کے اوپر اور نیچے والی لائنیں اندازاً متوازی ہوں۔ اگر دیکھنے سے ایسا لگتا ہو کہ یہ باہم مل جائیں گی تو یہ ایک اور چارٹ فگر ہوتا ہے جسے ویج پیٹرن کہتے ہیں۔ اگر ویج کی ٹرینڈ لائنز موجودہ ٹرینڈ کی سمت کے ساتھ برابر ہو جائے تو ویج اس بات کا اشارہ ہو سکتا ہے کہ ممکنہ طور پر ٹرینڈ ریورسل واقع ہو گا۔

آپ والیم پیٹرنز کو دیکھ کر متوقع فلیگ پیٹرن بریک آؤٹ کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ ابتدائی موومنٹ کے دوران والیم میں اضافہ نظر آتا ہے اور پھر اس میں معمولی کمی آتی ہے۔ ٹرینڈ کے تسلسل کی تصدیق کے لیے ممکنہ بریک آؤٹ پوائنٹ پر والیم میں اچانک اضافے کا انتظار کریں۔

بلش فلیگ پیٹرن کے ساتھ آپ کیسے ٹریڈ کرتے ہیں؟

ایک درست شناخت کردہ بڑھتا ہوا فلیگ پیٹرن ایک اَپ ورڈ ٹرینڈ کو ظاہر کرتا ہے لہٰذا اثاثہ بائے کرنے کے لیے تیار رہیں۔

  1. پیٹرن کے بننے کے بعد، بلش ٹرینڈ کو ظاہر کرنے والے بریک آؤٹ کا انتظار کریں۔
  2. فوری طور پر ٹریڈ میں داخل ہو جائیں یا پرائس کے اوپر کے بریک آؤٹ لیول کو ری ٹیسٹ کرنے کا انتظار کریں۔
  3. ایک بائے آرڈر پلیس کریں اور فلیگ کے اندر ہی کم سے کم پرائس لیول سے نیچے اپنا اسٹاپ لاس سیٹ کریں۔ اس بات کے تعیّن کے لیے کہ آپ کو کتنی سرمایہ کاری کرنی چاہیے، یہ یقینی بنائیں کہ اسٹاپ لاس آپ کے کُل ڈپازٹ کے 5٪ سے کم پر ہے۔
  4. اپنا پہلا ٹیک پرافٹ زیادہ سے زیادہ لوکل پر سیٹ کریں۔ اگلا بُلش فلیگ پیٹرن ٹارگٹ فلیگ پول کے زیادہ سے زیادہ پوائنٹ پر سیٹ کیا جا سکتا ہے۔

بیئرش فلیگ پیٹرن کے ساتھ آپ کیسے ٹریڈ کرتے ہیں؟

فلیگ پیٹرن کے اَپ سائیڈ ڈاؤن دکھنے کا مطلب ہے کہ آپ کو ڈاؤن ٹرینڈ کے جاری رہنے کی توقع کرنی چاہیے۔

  1. پیٹرن کے بن جانے کے بعد بیئرش ٹرینڈ ظاہر کرنے والے بریک آؤٹ کا انتظار کریں۔
  2. فوری طور پر ٹریڈ میں داخل ہو جائیں یا پرائس کے نیچے کے بریک آؤٹ لیول کو ری ٹیسٹ کرنے کا انتظار کریں۔
  3. ایک سیل آرڈر پلیس کریں اور فلیگ کے اندر ہی زیادہ سے زیادہ پرائس لیول سے اوپر اپنا اسٹاپ لاس سیٹ کریں۔ اس بات کے تعیّن کے لیے کہ آپ کو کتنی سرمایہ کاری کرنی چاہیے، یہ یقینی بنائیں کہ اسٹاپ لاس آپ کے کُل ڈپازٹ کے 5٪ سے کم پر ہے۔
  4. اپنا پہلا ٹیک پرافٹ کم سے کم لوکل پر سیٹ کریں۔ انورٹڈ فلیگ پیٹرن کے لیے اگلا ٹارگٹ فلیگ پول کی لمبائی کے مطابق ہونا چاہیے۔

کلیدی نکات

  • فلیگ پیٹرن کی بدولت آپ موجودہ ٹرینڈ کے تسلسل کی پیشگوئی کر سکتے ہیں۔
  • ایک پاورفل اَپ ورڈ یا ڈاؤن ورڈ ٹرینڈ پر نظر رکھیں جو اپنا تسلسل جاری رکھتا ہے۔
  • درست بُلش فلیگز بائے کا سگنل دیتے ہیں، جب کہ بیئرش (انورٹڈ) فلیگز — سیل کا
  • ٹریڈ میں داخل ہونے سے قبل والیم انڈیکیٹرز کا استعمال کریں اور فلیگ کی تصدیق کے لیے ری ٹیسٹ کا انتظار کریں
  • ہر آرڈر کے لیے اپنے ٹیک پرافٹ اور اسٹاپ لاس لیولز کا حساب کتاب ضرور کریں
ڈیمو پر پریکٹس کریں