واپس ٹیوٹوریل کی طرف
5 منٹ پڑھے

آٹو چارٹسٹ میٹا ٹریڈر پلگ ان کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے

تکنیکی تجزیہ حالانکہ باخبر تجارتی فیصلوں کے کرنے کے لیے قابل اعتماد ترین طریقوں میں سے ایک ثابت ہوا ہے، یہ وقت طلب ہوسکتا ہے اور اکثر اس کے لیے متعدد انڈیکیٹرز اور دیگر ٹولز کی ضرورت ہوتی ہے۔ چارٹ کے تجزیے کو آسان بنانے اور اپنے کلائنٹس کے لیے منافع بخش ٹریڈز کی بلند ترین شرح فیصد کو یقینی بنانے کے لیے، Octa نے آٹو چارٹسٹ کے ساتھ شراکت کی ہے، جو چارٹ پیٹرن کی شناخت کے ٹولز کے سرکردہ پرووائیڈرز میں سے ایک ہے۔

آٹو چارٹسٹ میٹا ٹریڈر پلگ ان آپ کے ٹرمینل کو براہ راست حقیقی وقت کی ٹریڈنگ کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ چارٹ کے پیٹرنز اور ٹرینڈز صرف ایک کلک میں دیکھیں۔ آپ کو ہر سیشن میں روزانہ مارکیٹ کی رپورٹیں بھی براہ راست اپنے ان باکس میں ملیں گی۔

آٹو چارٹسٹ پلگ ان حاصل کریں

  1. سلور یوزر سٹیٹس حاصل کریں یا اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹس میں 1000 امریکی ڈالر یا اس سے زیادہ ہوں۔ اس کا تیز رفتار طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے بیلنس کو ٹاپ اپ کریں۔
  2.  پلگ ان ڈاؤن لوڈ کریں. .
  3. ہماری انسٹالیشن گائیڈ پر عمل کریں۔.
  4. آٹو چارٹسٹ ایکسپرٹ ایڈوائزر پلگ ان کو اپنے چارٹس میں سے ایک پر ڈریگ اور ڈراپ کریں۔

آٹو چارٹسٹ پلگ ان کے ساتھ آرڈر کیسے کھولا جائے

ایکسپرٹ ایڈوائزر پلگ ان کوئی آرڈر نہیں کھولتا ہے بلکہ یہ صرف آٹوچارٹسٹ کے ذریعہ شناخت کردہ پیٹرنز دکھاتا ہے۔

1. وہ کرنسی یا موقع تلاش کریں جس کے اندر آپ دلچسپی رکھتے ہیں۔ آپ ایسا کئی طریقوں سے کر سکتے ہیں۔

اس لمحے مارکیٹ میں موجود تمام مواقع کو براؤز کرنے کے لیے بائیں اور دائیں تیر والے بٹن کو پریس کریں۔

اگر آپ مخصوص ٹائم فریم یا پیٹرن کی اقسام میں دلچسپی رکھتے ہوں تو، مارکیٹ کی سرگرمی کو منظم کرنے کے لیے فلٹرز کا آپشن استعمال کریں۔

ذیل میں ہر فلٹر کی مختصر وضاحت دی جاتی ہے۔

  • مکمل شدہ چارٹ پیٹرن (Completed chart pattern)
    پیٹرن کی نشاندہی کر دی گئی ہے اور پرائس ٹارگٹ لیول تک پہنچ گئی ہے۔

  • ابھرتا ہوا چارٹ پیٹرن (Emerging chart pattern)
    پیٹرن کی نشاندہی کر دی گئی ہے مگر پرائس ابھی ٹارگٹ لیول تک نہیں پہنچی ہے۔

  • مکمل شدہ فیبوناچی پیٹرن
    وہ پیٹرنز جو اس وقت بنتے ہیں جب پرائس گراف خاص قیمت کے تناسبات میں اوپر اور نیچے جاتا ہے۔

  • ابھرتا ہوا فیبوناچی پیٹرن (Emerging Fibonacci Pattern)
    اگر پرائس پنک ڈاٹ کے پرائس لیول پر پہنچ جاتی ہے اور مڑ جاتی ہے تو، پیٹرن مکمل ہو جائے گا اور سپورٹ یا ریزسٹنس کے متوقع لیولز لاگو ہوں گے۔

  • اہم لیولز
    بریک آؤٹس—ٹریڈنگ کے مواقع جہاں پرائس سپورٹ لیول سے متجاوز کر گئی ہو۔

  • اہم لیولز
    اپروچز—ٹریڈنگ کے مواقع جہاں پرائس ریزسٹنس لیول سے متجاوز کر گئی ہو۔

جن انسٹرومنٹس کے لیے آپ نے چارٹ اوپن کیا ہے، صرف ان پر شناخت شدہ پیٹرن دیکھنے کے لیے ڈسپلے آل سمبلز کو غیر چیک کریں۔

چارٹ پر نشاندہی کردہ ہر موقع کو ملاحظہ کرنے کے لیے دیکھیں کا انتخاب کریں۔ پیٹرن ڈیٹیلز ونڈو استعمال کرتے ہوئے مزید تفصیلات حاصل کریں۔

2. پیشنگوئیاں استعمال کریں تاکہ آپ کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد مل پائے کہ کس سمت میں ٹریڈ کرنی ہے۔ روزمرہ کا عمومی اصول یہ ہے کہ جب پرائس بڑھنے کی توقع ہو تو لانگ جائیں اور جب پرائس کے نیچے جانے کی توقع ہو تو شارٹ جائیں۔

توقع کی جاتی ہے کہ CHFJPY مثلث پیٹرن کی بنیاد پر بڑھے گا۔

توقع کی جاتی ہے کہ EURCAD کی قیمت میں مثلث پیٹرن کی بنیاد پر کمی ہو گی۔ 

3. نئی آرڈر ونڈو کھولنے کے لیے F9 پریس کریں یا نیا آرڈر منتخب کریں۔

4. اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے اس انسٹرومنٹ کو منتخب کیا ہے جس کی آپ ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں اور لاٹس (lots) میں اپنی پوزیشن کا حجم/ سائز بتائیں۔ حجم آپ کے فنڈ کے سائز، آپ کے بیعانہ (leverage) اور آپ کس رسک ٹو ریوارڈ تناسب (risk to reward ratio) کا ارادہ کر رہے ہیں پر منحصر ہے۔

5. قیمت کی سمت کے لحاظ سے خرید / بائی (buy) یا فروخت/ سیل (sell) پر کلک کریں۔
پرائس کی سمت پر انحصار کرتے ہوئے، بائے یا سیل کو پریس کریں۔

6. ہم وولیٹیلیٹی لیولز کی بنیاد پر اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ کو سیٹ کرنے کی سفارش کرتے ہیں۔

آپ جس پیٹرن کی ٹریڈ کرنے جارہے ہیں اسے اوپن کرنے کے لیے آٹو چارٹسٹ پلگ ان میں دیکھیں کو منتخب کریں۔ ٹول بار پر دائیں بارڈر سے چارٹ کی شفٹ اینڈ کو فعال کریں۔

'وولیٹیلیٹی لیولز' چارٹ کے دائیں جانب دکھائے جاتے ہیں۔ یہ اس بات کا ایک اندازہ ہے کہ قیمت میں کتنا اتار چڑھاؤ متوقع ہے۔

 

اگر آپ بائے آرڈر اوپن کرتے ہیں (شارٹ جاتے ہوئے) تو، آپ کو اپنا اسٹاپ لاس اس پرائس پر سیٹ کرنا چاہیے جو آرڈر اوپن پرائس سے کم ہو اور اس پرائس پر ٹیک پرافٹ کریں جو اوپن پرائس سے اوپر ہو۔ سیل (شارٹ) پوزیشن کے لیے، بلند تر قیمت پر اسٹاپ لاس سیٹ کریں اور کم پر ٹیک پرافٹ کریں۔

اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ لیولز کا انتخاب کرتے وقت، کم از کم اسٹاپ لیول کو پیش نظر رکھیں، جسے آپ مارکیٹ واچ میں مخصوص انسٹرومنٹس کے آپشنز میں اسپیسیفیکیشنز کو منتخب کر کے چیک کر سکتے ہیں۔ رسک مینجمنٹ کے نقطہ نظر سے، کم از کم 1:2 کے رسک ٹو ریوارڈ تناسب کے رکھے جانے کی سفارش کی جاتی ہے۔

مناسب لیولز کی نشاندہی کے بعد، ٹریڈ ٹیب میں اپنی پوزیشن تلاش کریں۔ دائیں کلک کریں اور ترمیم یا حذف آرڈر کو منتخب کریں.

اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ کو سیٹ کریں، اور اپنی تبدیلیوں کو محفوظ کرنے کے لیے موڈیفائی کا انتخاب کریں۔

آٹوچارٹسٹ پلگ ان مارکیٹ کی صورتحال کے بارے میں ایک انوکھی بصیرت فراہم کرتا ہے اور آپ کا بہت سا وقت بچا لیتا ہے۔ اگر آپ آٹو چارٹسٹ کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو ، ہماری کسٹمر سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔