ٹریڈنگ حکمتِ عملیاں—سیکھیں اور  استعمال کریں

جانیں کہ ٹریڈنگ حکمتِ عملیاں  کیا ہیں، کون سی معروف اور  مؤثر حکمتِ عملیوں کا انتخاب  کرنا ہے، اور اپنی ذاتی حکمتِ عملی خود  کیسے  بنانی ہے۔

image

ٹریڈنگ حکمتِ عملیاں کیا ہیں؟

ٹریڈنگ حکمتِ عملی منظّم نقطۂ نظر ہوتا ہے جو ٹریڈرز مالیاتی اثاثوں جیسا کہ اسٹاکس، فاریکس، کموڈیٹیز اور کرپٹو کرنسیاں وغیرہ کو بائے کرنے اور سیل کرنے کی غرض سے باخبر فیصلے کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

مخصوص مالیاتی مقاصد کے حصول کے لیے مارکیٹ کے تجزیوں، تکنیکی انڈیکیٹرز اور رِسک منیجمنٹ کی بنیاد پر نفع بخش آرڈرز اوپن کرنے اور کلوز کرنے کے لیے ہر ایک حکمتِ عملی ایک مخصوص پلان یا منصوبہ ہوتی ہے۔ ٹریڈرز، اپنے مقاصد، رِسک برداشت کرنے کی سکت اور ترجیحی ٹریڈنگ اسٹائل کے مطابق حکمتِ عملیوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

اپنے سرمایہ کاری کے منافعوں میں اضافہ کرنے کے لیے ٹریڈنگ میں موجودہ ٹرینڈز سے آگاہ رہنا انتہائی ضروری ہے۔ ہمارے OctaTrader پلیٹ فارم میں موجود تازہ ترین حکمتِ عملیوں اور ٹریڈنگ آئیڈیاز کے ساتھ حالات کو اپنے قابو میں رکھیں۔

اپنی  ذاتی ٹریڈنگ حکمتِ عملی بنانا

اگرچہ  پہلے ہی  حکمتِ عملیوں کی  ایک زبردست ورائٹی موجود ہے اور آپ ان میں سے  انتخاب کر سکتے  ہیں البتہ  ذاتی دلچسپی پر مبنی ٹریڈنگ حکمتِ عملی  مرتّب کرنا ایک  سُود مند کاوش ہو سکتی ہے۔ اس سے آپ کو ایک ایسا منظّم نقطۂ نظر  مل سکتا  ہے جو  آپ  کے رِسک برادشت کرنے کی سکت، مالی مقاصد اور ٹریڈنگ اسٹائل کے عین مطابق ہو۔

اپنی ذاتی ٹریڈنگ حکمتِ عملی  مرتّب کرنے کے  حوالے سے  ایک  مرحلہ وار گائیڈ یہاں فراہم کی گئی ہے۔

    • اسکیلپنگ

      قیمت کے معمولی اُتار چڑھاؤ سے منافع کمانے کے مقصد سے دن بھر متعدد چھوٹی ٹریڈز پر ٹریڈنگ کرنا۔

    • ڈے ٹریڈنگ

      عموماً  ایک ہی  دن میں  متعدد شارٹ-ٹرم ٹریڈز کی ٹریڈنگ کرنا۔

    • سوئنگ ٹریڈنگ

       کئی دنوں تک یا  پھر کئی  ہفتوں تک پوزیشنز کو اوپن رکھ کر ہولڈ کرنا۔

    • پوزیشن ٹریڈنگ

      طویل مدّتی یا لانگ ٹرم سوچ کے ساتھ مہینوں یا  پھر  سالوں تک پوزیشنز کو  اوپن  رکھ کر ہولڈ کرنا۔

  1. اپنے  رِسک برداشت کرنے  کی سکت اور  اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی گنجائش کے مطابق اپنی پوزیشن کے سائز کا تعیّن کریں۔
    ممکنہ نقصانات کو محدود کرنے کے لیے اسٹاپ  لاس آرڈرز اور منافع محفوظ کرنے کے لیے ٹیک  پرافٹ آرڈرز کا اطلاق کریں۔
  2. پہلے سے متعیّن کردہ اپنے اصولوں پر قائم رہیں اور خوف یا لالچ کے نتیجے میں فوری فیصلوں سے اجتناب کریں۔ یاد رکھیں کہ نقصانات ٹریڈنگ کا فطری حصّہ ہیں اور کوئی بھی ٹریڈنگ حکمتِ عملی فُول پروف نہیں ہوتی۔ مسلسل سیکھنا، مہارت حاصل کرنا اور اپنی حکمتِ عملی کو وقت کے ساتھ ساتھ موافق بنانا انتہائی اہم ہیں۔

    علاوہ ازیں، فائننشل پروفیشنل افراد سے مشورہ لینے پر غور کریں اور اپنی ٹریڈنگ مہارتوں اور فیصلہ سازی کی استعداد میں اضافہ کرنے کے لیے مارکیٹ میں ہونے والی ڈیویلپمنٹس سے آگاہ رہیں۔ ایسا کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہمارے تعلیمی ویبینار جوائن کریں جن کی میزبانی کامیاب ٹریڈرز اور تجربہ کار مینٹورز کرتے ہیں: یہ ماہرین ٹریڈنگ کی بنیادی باتوں اور ایڈوانسڈ تکنیک کو سمجھنے، مارکیٹ کے تجزیوں کو کھنگالنے، مہارتوں میں تاک ہونے اور بطور ٹریڈر خود میں بہتری لانے کے حوالے سے آپ کی معاونت کریں گے۔

    کامیاب ٹریڈنگ حکمتِ عملی مرتّب کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ لگن اور نظم وضبط کے ساتھ آپ مثبت نتائج کے ساتھ اپنی حکمتِ عملی میں مسلسل بہتری لا سکتے ہیں اور کامیابی سے اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔
  3. ٹریڈز میں انٹر ہونے اور ایگزٹ ہونے کے لیے واضح اصول بنائیں۔ مثال کے طور پر آپ انٹری اور ایگزٹ ٹرگر کرنے کے لیے تکنیکی انڈیکیٹرز جیسا کہ موونگ ایوریج یا RSI (ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس) کا استعمال کر سکتے ہیں۔
  4. وقت کے ساتھ ساتھ اپنی حکمتِ عملی کی کارکردگی چیک کرنے کے لیے ہسٹوریکل ڈیٹا کا استعمال کریں۔ ایسا کرنے سے اس کی خوبیوں اور خامیوں کی نشاندہی میں مدد ملتی ہے۔ اپنی آزمائش کے عمل کے نتائج کی بنیاد پر اپنی حکمتِ عملی میں حسبِ ضرورت تبدیلیاں کریں۔ اپنی حکمتِ عملی کی ٹیسٹنگ اور بیک ٹیسٹنگ کرنے لیے اپنے Octa ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے استعمال پر غور کریں جس میں آپ کے لیے 5,000 USD مالیت کے تصوّراتی فنڈز موجود ہوتے ہیں تا کہ آپ ان کے ساتھ تجربات کر سکیں۔
  5. انڈیکیٹرز کے انتخاب کا دارومدار آپ کے ٹریڈنگ اسٹائل اور مقاصد پر ہوتا ہے۔ عام طور پر استعمال ہونے والے کچھ انڈیکیٹرز یہ ہیں:
    • موونگ ایورج—ٹرینڈز اور ممکنہ ٹرینڈ ریورسل کی شناخت کے لیے
    • ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI)—اوورباٹ اور اوورسولڈ کنڈیشنز کی نشاندہی کے لیے
    • اسٹاکسٹک آسیلیٹر—مومینٹم کی پیمائش کے لیے
    • بولنجر بینڈز—وولیٹیلیٹی اور پوٹینشل بریک آؤٹ پوائنٹس کی شناخت کے لیے
    • (موونگ ایوریج کنورجنس ڈائیورجنس) MACD —ٹرینڈ کی اسٹرینتھ اور پوٹینشل کراس اوور دکھانے کے لیے۔

    اپنی حکمتِ عملی کو بہت زیادہ انڈیکیٹرز کے ساتھ اوورلوڈ کرنے سے اجتناب کریں کیوں کہ ایسا کرنے سے متضاد سگنلز اور ابہام کا سامنا ہو سکتا ہے۔

معروف ٹریڈنگ حکمتِ عملیاں دیکھیں

اپنی ذاتی حکمتِ عملی مرتّب کرنا دلچسپ ہو سکتا ہے لیکن یہ پیچیدہ بھی ہے اور اس کے لیے وقت بھی زیادہ درکار ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ آپ اپنی ذاتی حکمتِ عملی مرتّب کیے بغیر بھی ٹریڈنگ میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ درجنوں ایسی حکمتِ عملیاں پہلے سے ہی موجود ہیں جو ہزاروں ٹریڈرز کے استعمال سے کارآمد ثابت ہو چکی ہیں اور آپ تھوڑی سی ریسرچ کے بعد ان میں سے کسی کا استعمال بھی بحفاظت کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کو یہ سیکشن کارآمد لگا تو مختلف قسم کی ٹریڈنگ حکمتِ عملیوں کے موضوع پر ایک مختصر اور تفصیلی گائیڈ پڑھنے کے حوالے سے غور کریں۔

جب آپ ٹریڈنگ حکمتِ عملیوں کی ورائٹی اور ان کے مقاصد کو سمجھ جائیں تو درج ذیل مواد کو چیک کریں اور وہ حکمتِ عملی منتخب کریں جو آپ کی ضروریات اور ٹریڈنگ اسٹائل سے انتہائی مطابقت رکھتی ہے۔