بولنگر بینڈز، RSI اور راؤنڈ نمبر لیولز کی حکمتِ عملی
یہ حکمتِ عملی قیمت میں نمایاں بے ضابطگی پیدا ہونے کی صورتوں کی نشاندہی اور اسے اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنے میں آپ کو مدد دے گی۔
ٹائم فریم: تمام
کرنسی کے جوڑے: تمام
"مارکیٹ کی کیفیت:
temporary price anomaly"
مطلوبہ انڈیکیٹرز:
- بولنگر بینڈز (20، 2.5)
- RSI (14، 14، 2)
- راؤنڈ نمبر لیولز۔
اپنی ٹریڈنگ پوزیشنز کے لیے داخلے کا درست وقت منتخب کرنے کی غرض سے، درج ذیل تجاویز استعمال کریں
شارٹ پوزیشن (سیل ) کے لیے داخلے کی شرائط:
1. یہ یقینی بنائیں کہ قیمت بالائی بولنگر بینڈ سے اوپر بند ہو۔
2. چیک کریں کہ RSI 70 سے اوپر ہو۔
3. مندی کے رجحان پر بند ہونے والی پہلی کینڈل اسٹک تلاش کریں۔
4. یہ یقینی بنائیں کہ کینڈل اسٹک راؤنڈ نمبر لیول کے قریب بند ہوئی ہو۔
اسٹاپ لاس
اسٹاپ لاس کو گزشتہ بلند ہونے والی سطح سے اوپر رکھیں۔
ٹیک پرافٹ
جب خطرے-منافع کا تناسب 1:1.5 پر پہنچ جائے تو اپنا منافع لے لیں۔
لانگ پوزیشن (بائے) کے لیے داخلے کی شرائط:
1. یہ یقینی بنائیں کہ قیمت نچلے بولنگر بینڈ سے کم پر بند ہو۔
2. چیک کریں کہ RSI 30 سے نیچے ہو۔
3. تیزی کے رجحان پر بند ہونے والی پہلی کینڈل اسٹک تلاش کریں۔
4. یہ یقینی بنائیں کہ کینڈل اسٹک راؤنڈ نمبر لیول کے قریب بند ہوئی ہو۔
اسٹاپ لاس
اسٹاپ لاس کو گزشتہ سوئنگ لو سے نیچے رکھیں۔
ٹیک پرافٹ
جب 4-EMA کی سطح 10-EMA سے نیچے گر جائے تو اپنا منافع لے لیں۔
اپنے ڈیسک ٹاپ پلیٹ فارم پر انڈیکیٹرز سیٹنگز ڈاؤن لوڈ کریں۔
اگر آپ اس اسٹریٹجی سے انڈیکیٹرز کو لاگو کرنے کے لیے فوری طریقہ تلاش کر رہے ہیں، تو نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں۔ تفصیلی ہدایات یہاں پڑھیں۔