1.04884
حساب کے نتائج
پپ قدر
ایکسچینج ریٹ لانے میں خرابی کا سامنا

Octa فاریکس پپ کیلکولیٹر آپ کو کسی بھی کرنسی پیئر کے لیے پپ ویلیو کا حساب لگانے میں مدد کرتا ہے۔ رسک مینجمنٹ کی ٹریڈ کے حوالے سے پپ ویلیو کو سمجھنا بہت ضروری ہے: بنیادی طور پر، یہ آپ کے ممکنہ منافع یا نقصان کو ظاہر کرتا ہے اگر قیمت ایک پپ سے متجاوز کر جاتی ہے۔ یہ پپ کیلکولیٹر کو ایک ضروری ٹول بنا دیتا ہے جسے آپ کو ٹریڈ کے دوران اکثر استعمال کرنا چاہیے۔

مارکیٹ کی تمام اہم ترین معلومات کو ایک ہی نظر میں حاصل کرنے کے لیے آپ Octa ٹریڈنگ ٹولز پیج بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ تمام دستیاب اثاثوں، ٹریڈنگ کی اہم خبروں، اور آئندہ ایونٹس کے لیے ٹریڈنگ کے درست اوقات کو چیک کریں تاکہ آپ کی ٹریڈنگ سرگرمیوں کے حوالے سے اور بھی زیادہ موثر طریقے سے منصوبہ بنایا جا سکے اور مارکیٹ کی بڑی نقل و حرکت کو قابو کیا جا سکے۔

کیلکولیٹر استعمال کر کے پپ ویلیو کا حساب کیسے کیا جائے

کسی مخصوص کرنسی پیئر یا کسی دوسرے اثاثے کی پپ ویلیو معلوم کرنے کے لیے، کیلکولیٹر میں اپنے آرڈر کی تفصیلات درج کریں۔

  • سمبل وہ اثاثہ ہے جسے آپ ٹریڈ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
  • اکاؤنٹ کرنسی آپ کے Octa ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی ڈپازٹ کرنسی ہے۔
  • پپ رقم پپ میں پرائس کی متوقع موومنٹ ہے۔
  • والیم، لاٹس لاٹس میں آپ کی پوزیشن کا سائز ہے۔ ایک اسٹینڈرڈ لاٹ بیس کرنسی (پیئر میں پہلے درج کردہ) کے 100,000 یونٹس ہیں۔
  • آسک پرائس مارکیٹ میں آپ کے اثاثے کی موجودہ پرائس ہے۔ آپ اسے آزادانہ طور پر تبدیل کر سکتے ہیں۔

اگر پرائس پپ کی رقم کی فیلڈ میں ظاہر کردہ پپس کی تعداد سے متجاوز ہو جاتی ہے تو پپ کیلکولیٹر ایک پپ (جسے پپ ویلیو کے تحت دکھایا گیا ہے) کی موجودہ قدرکا تعیّن کرنے کے لیے آسک پرائس کا استعمال کرتا ہے۔

مثال: فاریکس ٹریڈنگ میں پپ کو کیسے کیلکولیٹ کیا جائے

ہم فرض کرتے ہیں کہ آپ EURGBP یا 100,000 EUR کی اسٹینڈرڈ لاٹ خریدنا چاہتے ہیں۔ اس پیئر کے لیے موجودہ ایکسچینج ریٹ00.84730 ہے، اور آپ توقع کرتے ہیں کہ یہ 5 پپس اوپر یعنی—0.84780 تک جائے گا۔ اس آرڈر کے لیے ہر پپ کی قیمت 10 GBP ہے تو اس کی متوقع ویلیو میں تبدیلی 50 GBP ہے۔ اس اثناء میں GBPUSD پیئر کا ایکسچینج ریٹ 1.29820 ہے، لہٰذا 1 GBP کی قیمت 1.29820 USD ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہر پِپ 12.9820 USD کے برابر ہے—جو کہ ہماری پپ ویلیو ہے—اور آپ کا متوقع 50 GBP کا پرافٹ 64.9100 USD کے برابر ہے۔

ٹریڈنگ کے لیے پپ کیلکولیٹر کیسے استعمال کیا جائے

پپ ویلیو اور ممکنہ منافع کا شمار کرنے کے لیے فاریکس پپ کیلکولیٹر کا استعمال آپ کو واضح مالیاتی شرائط میں ممکنہ خطرات اور مواقع کو سمجھنے میں مدد کرتا ہے۔ آپ کے آرڈر کے سائز پر منحصر، ایک پپ $1 کے علاوہ $1,000 تک ہو سکتی ہے، لہذا آپ کو ہمیشہ یہ فیصلہ کرتے وقت پپ ویلیو پر غور کرنا چاہیے کہ آیا آرڈر کا خطرہ مول لیا جا سکتا ہے۔ یہ پپ کیلکولیٹر اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ لیولز کا تعین کرنے کے لیے ایک بہترین ٹول ہے۔ مگر ذہن میں رکھیں کہ ہر کرنسی پیئر کے لیے پپ ویلیو مختلف ہوتی ہے۔

FAQ

فاریکس میں ایک پپ کیا ہے؟

    ایک پپ فاریکس میں قیمت کی تبدیلی کی مختصر ترین اکائی ہے۔ زیادہ تر ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کے لیے، پپ سے مراد چوتھا اعشاریہ پوائنٹ، یا 0.0001 ہے۔ تاہم، ایسے اثاثے ہوتے ہیں جن میں پپ کے مختلف معانی ہوتے ہیں:
    • 3-ڈجٹ کرنسی پیئر اور XAGUSD—دوسرا اعشاریہ (0.01)
    • XAUUSD، XBRUSD، XTIUSD، اور انڈائسز (ماسوائے JPN225)—پہلا اعشاریہ (0.1)۔

آپ پپ کو کیسے کیلکولیٹ کرتے ہیں؟

فاریکس بروکرز عموماً اپنے صارفین کو پپ کیلکولیٹرز فراہم کرتے ہیں تاکہ ایک پپ کی ویلیو واضح ہو پائے۔ Octa ایک مفت پپ ویلیو کیلکولیٹر پیش کرتا ہے جسے آپ کسی بھی دستیاب کرنسی پیئر کے لیے پپ ویلیو اور ممکنہ آرڈر ویلیو کی تبدیلی کا حساب لگانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

50 پپ یا 100 پپ کتنی ہوتی ہیں؟

ایک پپ عام طور پر فاریکس پیئر کے 0.0001 کے مساوی ہے، پس 50 پپ 0.005، 100 پپ—0.01 کے مساوی ہیں۔ اگر ایک پپ کی قدر $5 ہے، تو 50 پپ کی قدر $250، اور 100 پپ کی—$500 ہے۔ ان نمبروں کو خود بخود شمار کرنے کے لیے کیلکولیٹر استعمال کریں۔

آپ کو پپ کیلکولیٹر کو کب استعمال کرنا چاہیے؟

پپ کیلکولیٹر ٹریڈ کی منصوبہ بندی کے لیے ضروری ہے۔ اسے مالیاتی لحاظ سے اپنے خطرات کا جائزہ لینے کے لیے استعمال کریں اور اسٹاپ لاس آرڈر سیٹ کریں ضرورت سے زائد خساروں کو روکنے کے لیے یا نئی پوزیشن کھولنے سے قبل اپنے منافع کا تخمینہ لگائیں۔