منافع کیلکولیٹر
یہ Octa فاریکس منافع کیلکولیٹر آپ کے کرنسی پیئرز اور دیگر اثاثوں کی ٹریڈنگ کو بہتر بنانے کے لیے رسک مینجمنٹ ٹول ہے۔ اپنے آرڈرز کے ممکنہ منافع جات اور نقصانات کا حساب کتاب کریں اور مالیاتی مارکیٹوں میں زیادہ اعتماد سے ٹریڈ کریں۔
اپنے حساب کتاب کو جانچنے کے لیے تیار ہیں؟ مصنوعی فنڈز کے ساتھ خطرے سے پاک مشق کریں یا حقیقی رقم سے ٹریڈنگ شروع کریں۔
ایک حقیقی اکاؤنٹ میں ٹریڈ کریں
Octa فاریکس منافع کیلکولٹیر کے لیے آرڈر کی تفصیلات
- سمبل وہ ٹریڈنگ اثاثہ ہے جسے آپ بائے یا سیل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ کرنسی پیئرز، اسٹاکس، انڈائسز، کموڈیٹیز اور ڈیجیٹل اثاثوں میں سے چنیں۔
- اکاؤنٹ کرنسی آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی ڈپازٹ کرنسی ہے۔ آپ اسے ہمارے ڈیش بورڈ پر یا Octa ٹریڈنگ ایپ پر کرنٹ فنڈز سیکشن میں دیکھ سکتے ہیں۔
- مدتِ ایام ان دنوں کی تعداد ہے جن میں آپ اپنے آرڈر کو کھلا رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہم اپنے کسی بھی پلیٹ فارم پر رات گئے کھلے آرڈرز کے رکھنے کے عوض کوئی سویپ فیس نہیں لیتے ہیں، اس لیے یہ خانہ آپ کی بہتر تفہیم کے لیے ہے۔
- والیوم، لاٹس ایک آرڈر کا والیوم ہے جو کہ اسٹینڈرڈ لاٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔ ایک لاٹ بیس کرنسی کے 100,000 یونٹس کے برابر ہے۔ منی لاٹ 0.1 اسٹینڈرڈ لاٹس کے برابر ہے اور بیس کرنسی کے 10,000 یونٹس پر مشتمل ہے۔ مائیکرو لاٹ 0.01 لاٹس کے برابر ہے اور بیس کرنسی کے 1,000 پر مشتمل ہے۔
- سمت یہ ہے کہ آیا آپ آرڈر کو بائے یا سیل کرنا چاہتے ہیں۔ ایک بائے آرڈر تب ہوتا ہے جب آپ بڑھتے ہوئے کوٹس کی وجہ سے لانگ ہو جاتے ہیں، اور سیل آرڈر تب ہوتا ہے جب آپ گرتے ہوئے کوٹس کی وجہ سے شارٹ ہو جاتے ہیں۔
- اوپن پرائس وہ قیمت ہے جس پر آپ اپنے آرڈر کو کھولنا چاہتے ہیں۔
- کلوز پرائس وہ قیمت ہے جس پر آپ اپنے آرڈر کو بند کرنا چاہتے ہیں۔
مارجن ٹریڈنگ میں کیلکولیٹر کیسے استعمال کیا جائے
ایک منصوبہ بند آرڈر کے لیے متوقع منافع کی رقم کا تعین کرنے کے لیے، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم والے ٹیب کو منتخب کریں: MetaTrader 4، MetaTrader 5، یا OctaTrader۔ وہ کرنسی پیئر منتخب کریں جس کی آپ ٹریڈنگ کرنا چاہتے ہیں اور اپنے اکاؤنٹ کی کرنسی۔ اس کے بعد، انتخاب کریں ان ایامِ مدت کا جس میں آپ آرڈر کو کھلا رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور لاٹ میں ٹریڈ والیوم۔ منتخب کریں کہ آیا آپ بائے یا سیل کے آرڈر کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کی اوپن اور کلوز پرائس واضح کریں۔ آخر میں، کیلکیولیٹ کریں بٹن کو دبائیں۔ فراہم کردہ آرڈر کی تفصیلات کی بنیاد پر آپ شمار شدہ منافع یا نقصان دیکھیں گے۔ سب سے زیادہ منافع بخش حالات کا تعین کرنے کے لیے اپنے آرڈر کے ٹریڈنگ والیوم اور اوپن اور کلوز پرائسز کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔
کیلکولیٹر آپ کو اچھی طرح سے سمجھ میں آنے والی منافع بخش ٹریڈنگ کرنے، اپنا بیلنس برقرار رکھنے اور مستقبل میں اپنے منافع جات کو بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے۔ مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کی بنیاد پر مزید باخبر فیصلے کرنے کے لیے آپ ہمارے ٹولز برائے ٹریڈرز کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
کیلکولیٹر سے اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ لیولز کا تعین کیسے کیا جائے
آپ اپنے آرڈر کے لیے اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ لیولز کا انتخاب کرنے کے لیے کیلکولیٹر کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اپنے آرڈر کی تفصیلات درج کریں، اوپن پرائس کا تعین کریں اور کلوز پرائس کے لیول کو تبدیل کرکے مختلف نتائج کا شمار کرنا شروع کریں۔ ان لیولز کا انتخاب کریں جن کے نتیجے میں منافع جات اور نقصانات ایسے ہوں کہ آپ کے لیے قابل اطمینان ہوں۔
مثال: ٹیک پرافٹ لیول کا انتخاب کیسے کیا جائے
مثال کے طور پر، آپ GBPUSD کی 8 لاٹس خریدنا چاہتے ہیں۔ اس پیئر کی موجودہ قیمت 1,27140 ہے، اور آپ اس کے بڑھنے کی توقع کرتے ہیں۔ آپ مماثل ٹریڈنگ والیوم اور اوپن پرائس مقرر کرتے ہیں اور مختلف کلوز پرائس ویلیوز کے لیے ممکنہ منافع جات کو کیلکیولیٹ کرنا شروع کرتے ہیں۔ 1,27165 کی کلوز پرائس کے لیے، متوقع منافع 200 امریکی ڈالر ہے، جب کہ 1,27180 کی کلوز پرائس کا نتیجہ 320 امریکی ڈالر میں ہوتا ہے۔ اضافی 120 امریکی ڈالر اہم معلوم ہوتے ہیں، لیکن چونکہ آپ کو یقین نہیں ہے کہ قیمت 1,27180 تک پہنچ جائے گی، اس لیے آپ منافع بخش آرڈر کے امکانات کو بڑھانے کے لیے اپنے ٹیک پرافٹ لیول کے طور پر 1,27165 کا انتخاب کرتے ہیں۔ اسی طرح آپ کیلکولیٹر کا استعمال اسٹاپ لاس کے لیول کا تعین کرنے کے لیے بھی کر سکتے ہیں۔اسٹاپ لاس کیا ہے؟
اسٹاپ لاس آرڈر ٹریڈرز کو پوزیشن پر نقصان کو محدود کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ خود بخود بند ہو جاتا ہے جب قیمت کسی خاص غیر سازگار سطح پر پہنچ جاتی ہے جسے آپ پہلے سے طے کر سکتے ہیں۔ اسٹاپ لاس آرڈر کا استعمال آپ کے فنڈز کو بدترین صورت حال سے بچاتا ہے۔ آپ اپنے آرڈر کے لیے اسٹاپ لاس کے لیول کو مینوئل طور پر منتخب کرنے کے لیے کیلکولیٹر کا استعمال کر سکتے ہیں۔
ٹیک پرافٹ کیا ہے؟
ٹیک پرافٹ آرڈر ٹریڈڑز کو پوزیشن پر منافع کو یقینی بنانے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ خود بخود بند ہو جاتا ہے جب قیمت ایک خاص سازگار سطح تک پہنچ جاتی ہے جسے آپ پہلے سے طے کر سکتے ہیں۔ ٹیک پرافٹ آرڈر کا استعمال آپ کو قیمت کی مخالف سمت میں جانے سے پہلے متوقع منافع لینے کی اجازت دیتا ہے۔ آپ اپنے آرڈر کے لیے ٹیک پرافٹ لیول کو مینوئل طور پر منتخب کرنے کے لیے کیلکولیٹر کا استعمال کر سکتے ہیں۔
پپ ویلیو کو کیسے کو کیلکیولیٹ کیا جائے
ایک پپ فاریکس میں قیمت کی تبدیلی کی سب سے چھوٹی اکائی ہے۔ اس کی مقدار مختلف ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کے لیے مختلف ہوتی ہے:
- برائے 5-ہندسی کرنسی پیئرز—یہ 4 اعشاری ہوتی ہے (0.0001)
- برائے 3-ہندسی کرنسی پیئرز اور XAGUSD—یہ 2 اعشاری ہوتی ہے (0.01)
- برائے XAUUSD، XBRUSD، XTIUSD—یہ 1 اعشاری ہوتی ہے (0.1)
- برائے انڈائسز (ماسوائے JPN225)—یہ 1 اعشاری ہوتی ہے (0.1)
- برائے JPN225—یہ 4 اعشاری ہوتی ہے (0.0001).